ملک کی سب سے بڑی آئل مارکیٹنگ کمپنی انڈین آئل کارپوریشن کے مطابق قومی دارالحکومت دہلی میں پیٹرول کی قیمت 14 پیسے کی کمی سے 81.72 روپے فی لیٹر ہوگئی جبکہ کولکاتہ ، ممبئی اور چینئی میں پیٹرول 13۔13 پیسے سستا ہوا۔ اس کی قیمت کولکاتہ میں 83.23 روپے ، ممبئی میں 88.38 روپے اور چینئی میں 84.72 روپے فی لیٹر تھی۔
دہلی اور کولکاتہ میں ڈیزل کی قیمتوں میں 15 پیسے کی کمی سے بالترتیب 72.78 اور 76.28 روپے فی لیٹر ہو گئی۔ ڈیزل 16 پیسے سستا ہوکر ممبئی میں 79.29 روپے اور چینئی میں 14 پیسے سستا ہوکر78.12 روپے فی لیٹر ہے۔
ملک کے چار بڑے میٹرو میں پیٹرول اور ڈیزل کی قیمت (فی لیٹر) مندرجہ ذیل ہے:۔
میٹرو ----------- پیٹرول ----------------- ڈیزل
دہلی ------------ 81.72 (-14 پیسے) ------- 72.78 (-15 پیسے)
کولکاتہ --------- 83.23 (-13 پیسے) ------- 76.28 (-15 پیسے)
ممبئی ------------- 88.38 (-13 پیسے) ------- 79.29 (-16 پیسے)
چینئی------------ 84.72 (-13 پیسے) ------- 78.12 (-14 پیسے)