چین کی اسمارٹ فون تیار کرنے والی کمپنی اوپو نے شانگھائی میں ہونے والے ایم ڈبلیو سی (موبائیل ورلڈ کانگریس) 2019 کے دوران دنیا کا سب سے پہلا 'انڈر اسکرین کیمرا' فون لانچ کیا۔
اوپو کے پروڈیوسر مینیجر، قایوب جادونگ کا کہنا ہے کہ: 'اوپو اپنے صارفین کے لیے جدید ٹکنالوجی کا استعمال کر ہمیشہ نئے پروڈکٹز لانچ کرتا رہتا ہے۔'
اوپو کی جانب سے 'میش ٹالک' ٹکنالوجی کو بھی لانچ کیا گیا، جس کے ذریعہ بغیر نیٹ ورک کے اوپو کے ایک فون سے دوسرے فون میں تین کلو میٹر تک کی دوری میں کال، میسج اور وائس میسج بھیجا جاسکتا ہے۔