افکو کے منیجنگ ڈائریکٹر ادے شنکر اوستھی نے نیشنل کوآپریٹیو کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ کمپنی پہلے ہی مارکیٹ میں نینو یوریا لانچ کرچکی ہے اور جلد ہی نینو ڈی اے پی، نینو زنک اور نینو کاپر لانچ کرے گی۔
انہوں نے کہا کہ کمپنی کے کلول پلانٹ میں نینو یوریا کی پیداوار کی جارہی ہے جس سے کسانوں کی کاشت کی لاگت میں کمی آئی ہے اور فصلوں کی پیداوار میں بھی اضافہ ہوا ہے۔
افکو کے ڈائریکٹر نے کہا کہ 'تقریباً پانچ کروڑ کسان اور 35 ہزار 282 کوآپریٹیو سوسائٹیز افکو سے وابستہ ہیں۔ یہ کسانوں کو 20 فیصد منافع دیتا ہے۔ افکو کسانوں کو تکنیکی معلومات اور انشورنس کی سہولت بھی فراہم کرتا ہے۔
اس کے ساتھ ہی اس نے 20 ہزار ہیکٹر میں آبپاشی کی سہولت تیار کی ہے اور شجرکاری بھی کررہا ہے۔ اس نے دواؤں کی خصوصیات کے ساتھ بڑی تعداد میں نیم کے درخت لگائے ہیں۔
قابل ذکر ہے کہ کسان اپنی فصلوں کی پیداوار بڑھانے کے لیے کھیتوں میں ڈی اے پی، زنک اور کاپر کی بڑی مقدار استعمال کرتے ہیں۔
اس سے قبل افکو کے صدر بلویندر سنگھ نکئی نے کہا کہ وہ کوآپریٹیو تحریک کو ہر ممکن طریقے سے مضبوط بنانے اور کسانوں کو آتم نربھر بنانے کی کوشش کررہے ہیں۔
یو این آئی رپورٹ