ETV Bharat / business

فضائی ایندھن کی قیمتوں میں ایک بار پھر اضافہ - ای ٹی وی بھارت اردو خبر

فضائی ایندھن کی قیمتوں میں مسلسل دوسری بار اضافہ کیا گیا۔ جس کے باعث فضائی کرایہ بھی مہنگا ہونے کا اندیشہ ہے۔

فضائی ایندھن کی قیمتوں میں ایک بار پھر اضافہ

author img

By

Published : Jul 1, 2021, 11:58 AM IST

فضائی ایندھن کی قیمتوں میں آج پندرہ دن کے وقفہ پر دوسری بار اضافہ کیا گیا ہے جس کی وجہ سے فضائی کرایہ بھی مہنگا ہونے کا اندیشہ ہے۔

ملک کی سب سے بڑی آئل مارکیٹنگ کمپنی انڈین آئل کارپوریشن کی ویب سائٹ کے مطابق قومی دارالحکومت دہلی میں آج فضائی ایندھن کی قیمت 2،354.07 روپے یعنی 3.57 فیصد اضافے کے ساتھ 68،262.35 روپے فی کلو لیٹر ہوگئی۔ اس سے قبل 16 جون کو اس میں 2.68 فیصد کا اضافہ کیا گیا تھا۔

فضائی ایندھن کی قیمتوں میں ایک بار پھر اضافہ
فضائی ایندھن کی قیمتوں میں ایک بار پھر اضافہ
ہوائی جہاز کے ایندھن کی قیمتوں کا پندرہ روزہ جائزہ لیا جاتا ہے۔ اس سال یکم مئی سے اب تک پانچ مرتبہ ہوائی جہاز کے ایندھن کی قیمتوں میں ترمیم کی گئی ہے۔ قیمتوں میں چار مرتبہ اضافہ کیا گیا ہے، جب کہ یکم جون کو تقریباً ایک فیصد کی کمی واقع ہوئی تھی۔ اس دوران دہلی میں اس کی قیمت میں 10،457.07 روپے یعنی 18.09 فیصد کا اضافہ ہوچکا ہے۔

ایئر لائن کمپنیوں کی کل لاگت کا 30 سے ​​40 فیصد فضائی ایندھن پر خرچ ہوتا ہے۔ اس وجہ سے ہوائی ایندھن کی بڑھتی قیمتوں کا اثر فضائی کرایوں پر بھی دیکھا جاسکتا ہے۔

یہ بھی پڑھیں: ہوائی جہاز کا ایندھن پانچ فیصد مہنگا

دوسرے شہروں میں بھی ہوائی ایندھن مہنگا ہو گیا ہے۔ ممبئی میں اس کی قیمت 2،414.25 (3.77 فیصد) بڑھ کر 66،482.90 روپے، کولکاتہ میں 2،289.38 روپے (3.27 فیصد) اضافے کے ساتھ 72،295.24 روپے اور چنئی میں 2،491.51 (3.69 فیصد) اضافے سے 70،011.44 روپے فی کلو میٹر ہوگئی۔

واضح رہے کہ ملک کی سب سے بڑی آئل مارکیٹنگ کمپنی انڈین آئل کارپوریشن کے مطابق قومی دارالحکومت دہلی میں 16 مئی کے بعد سے ہوائی جہازوں کے ایندھن کی قیمت 3080.25 روپے یعنی 4.99 فیصد اضافے سے 64770.53 روپے فی کلو لیٹر تک پہنچ گئی تھی۔ دو بار اس کی قیمت میں 6965.25 روپے کا اضافہ ہوا ہے۔

یو این آئی

ETV Bharat Logo

Copyright © 2025 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.