ETV Bharat / business

Rule Changes From 1st February: آج سے ایس بی آئی اصول اور ایل پی جی قیمتوں میں تبدیلی، نہ سمجھیں تو ہوسکتی ہے پریشانی - ایس بی آئی کے ایم آئی پی ایس شرح میں تبدیلی

بینکنگ اور ایل پی جی جیسی چیزوں کی قیمتوں میں تبدیلی بہت اہمیت رکھتی ہے۔ اس وجہ سے ان چیزوں میں کسی بھی طرح کی تبدیلی کو مہینے کی ابتداء میں ہی نافذ کردیا جاتا ہے۔ یکم فروری سے ایسے ہی کچھ اصولوں میں تبدیلی ہونے جارہی ہے۔ LPG Prices to SBI IMPS Fees Changing from Feb1

آج سے ایس بی آئی کے ایم آئی پی ایس اور ایل پی جی قیمتوں میں تبدیلی

author img

By

Published : Feb 1, 2022, 9:14 AM IST

سال 2022 کا دوسرا مہینہ فروری شروع ہوگیا ہے۔ نئے مہینے کے آغاز میں کچھ تبدیلیاں بھی ہوتی ہیں۔ جس کا اثر عام آدمی کی زندگی پر پڑتا ہے۔ اس بار بھی یکم فروری سے بینکنگ کے اصولوں میں تبدیلیاں ہونے جا رہی ہیں، جس کا وسیع اثر پڑے گا۔ LPG Price and SBI IMPS Rate Changes from 1 Feb

بینکنگ اور ایل پی جی کی قیمتوں میں تبدیلی بہت اہمیت رکھتی ہیں۔ اس وجہ سے ان چیزوں میں کسی بھی طرح کی تبدیلی کو مہینے کی ابتداء میں ہی نافذ کردیا جاتا ہے۔ یکم فروری سے ایسے ہی کچھ اصولوں میں تبدیلی ہونے جارہی ہے۔ آئیے کچھ اہم تبدیلیوں پر ایک نظر ڈالتے ہیں۔

ایس بی آئی کے آئی ایم پی ایس قوانین میں تبدیلیاں

ملک کے سب سے بڑے اسٹیٹ بینک آف انڈیا (ایس بی آئی) کے کسی بھی ٹرانزیکشن کی شرح میں ہونے والی تبدیلی کا اثر عام لوگوں پر مرتب ہوتا ہے اور آج سے بینگ کے ایم آئی پی ایس ریٹ میں تبدیلی ہورہی ہیں۔ ایس بی آئی اب 2 لاکھ روپے تک کے IMPS پر کسی قسم کا چارج نہیں لے گا۔ اسی طرح آر بی آئی نے آئی ایم پی ایس کی حد بڑھا کر 5 لاکھ روپے کرنے کے بعد، بینک نے بھی آئی ایم پی ایس کی حد بڑھا کر 5 لاکھ روپے کر دی ہے۔ اسٹیٹ بینک آف انڈیا نے کہا ہے کہ اگر کوئی صارف انٹرنیٹ بینکنگ/موبائل بینکنگ (YONO SBI سمیت) جیسے ڈیجیٹل چینلز کے ذریعے 5 لاکھ روپے تک کا IMPS کرتا ہے تو اس سے کوئی فیس نہیں لی جائے گی۔ SBI IMPS transaction Charges

برانچ کے ذریعے IMPS کرنا مہنگا پڑے گا

اسٹیٹ بینک آف انڈیا نے کہا ہے کہ اگر کوئی شخص بینک جاتا ہے اور IMPS کرتا ہے تو ان کے لیے پہلے سے جاری کردہ چارجز لاگو ہوں گے۔ اس کے مطابق بینک برانچ سے 1000 روپے تک کے IMPS پر کسی قسم کے کوئی چارجز نہیں دینے ادا کرنے پڑیں گے۔ ساتھ ہی 1 ہزار روپے سے 10 ہزار روپے تک کے IMPS پر 2 روپے اور جی ایس ٹی دینی پڑے گی۔ اس کے علاوہ 10 ہزار سے ایک لاکھ روپے تک کے IMPS پر 4 روپے او GST ​​اور 1 لاکھ روپے سے دو لاکھ روپے کے IMPS پر 12 روپے اور جی ایس ٹی دینا ہوگا۔ 2 لاکھ سے 5 لاکھ روپے کا نیا سلیب شامل کیا گیا ہے۔ اس سلیب کے تحت 20 روپے اور جی ایس ٹی ادا کرنا ہوگا۔

ایل پی جی سلنڈر کی قیمتوں میں تبدیلی ہوگی

ملک میں کروڑوں لوگ ایل پی جی گیس استعمال کرتے ہیں۔ ایسے میں ایل پی جی کی قیمت میں ہونے والی تبدیلی پر سب کی نظر ہے۔ آئل مارکیٹنگ کمپنیاں ایل پی جی سلنڈر اور کمرشیل سلنڈر کی قیمت ہر مہینے کی یکم تاریخ کو جاری کرتی ہیں۔ اس وقت ملک کی راجدھانی دہلی میں بغیر سبسڈی والے ایل پی جی سلنڈر کی قیمت 899.50 روپے ہے۔ اس وقت، یہ شرح کولکتہ میں 926 روپے، ممبئی میں 899.50 روپے اور چنئی میں 915.50 روپے ہے۔ ایک تجارتی ( کمرشیل ) سلنڈر کی قیمت دہلی میں 1998.50 روپے، کولکتہ میں 2,076 روپے، ممبئی میں 1,948.50 روپے اور چنئی میں 2,131 روپے ہے۔ LPG Price change

مزید پڑھیں: Economic Survey 2022 Highlights: اقتصادی سروے کے اہم نکات پر ایک نظر

ETV Bharat Logo

Copyright © 2025 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.