ETV Bharat / business

امرپالی آئیڈیا ٹریڈنگ کے منیجنگ ڈائریکٹر اور ڈائریکٹر گرفتار - ای او ڈبلیو کے جوائنٹ پولیس کمشنر ڈاکٹر او پی مشرا

دلی پولیس کی معاشی جرائم کی شاخ (ای او ڈبلیو) نے 100 کروڑ روپے کی دھوکہ دہی معاملے میں امرپالی آئیڈیا ٹریڈنگ اینڈ انویسٹمنٹ پرائیویٹ لمیٹیڈ کے منیجنگ ڈائرکٹر سنجیو کمار سنہا اور ڈائرکٹر نارائجن ٹھاکر کو گرفتار کیا ہے۔

managing director and director of amrapali aadya trading arrested
فائل فوٹو
author img

By

Published : Aug 25, 2020, 10:51 PM IST

ای او ڈبلیو کے جوائنٹ پولیس کمشنر ڈاکٹر او پی مشرا نے منگل کو بتایا کہ کمپنی کے منیجنگ ڈائریکٹر اور ڈائریکٹر کو تقریباً ایک سو کروڑ روپے کے دھوکہ دہی اور غبن کے معاملے میں گرفتار کیا ہے۔

انہوں نے کہا کہ پون کمار چودھری اور 30 دیگر لوگوں کی جانب سے مشترکہ طور پر کمپنی کے دونوں ڈائریکٹروں اور دیگر کے خلاف شکایت کی گئی تھی۔ شکایت میں کہا گیا ہے کہ کمپنی نے گاہکوں کی اجازت کے بغیر کمپنی کے شیئر کو پل اکاؤنٹ میں منتقل کردیا۔

ای او ڈبلیو کے پولیس کمشنر محمد علی کی نگرانی میں ایک ٹیم تشکیل کی گئی۔ جانچ کے دوران کئی اور شیئر ہولڈروں نے شکایات کی جس میں سبھی نے کمپنی پر دھوکہ دہی کا الزام عائد کئے ہیں۔

مزید پڑھیں:

سنہ 2019-20 میں تقریباً تین لاکھ جعلی نوٹ پکڑے گئے

اب تک اس معاملے میں 124 لوگوں نے شکایت کی ہیں جن کی رقم تقریباً ایک سو کروڑ ہے۔ جانچ کے دوران نیشنل اسٹاک ایکسچنج اور سیبی کی جانب سے بھی پولیس کو شکایت ملی ہے۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2025 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.