بی ایس ای سینسیکس شروع کے آدھے گھنٹے میں 600 پوائنٹس سے زیادہ اور نیشنل اسٹاک ایکسچینج کا نفٹی 180 پوائنٹس کی گراوٹ میں چلا گیا۔
مارکیٹ میں چوطرفہ فروخت رہی۔ گھریلو اسٹاک مارکیٹ میں مسلسل گراوٹ رہی ہے۔
کورونا وائرس کے بڑھتے ہوئے معاملات اور دوبارہ لاک ڈاؤن کے امکانات کی وجہ سے غیر ملکی شیئر بازاروں میں زبردست گراوٹ دیکھی جارہی ہے۔
امریکی اسٹاک مارکیٹوں میں بدھ کو گرواوٹ کی وجہ سے آج گھریلو بازار کھلتے ہی گر گیا۔
سینسیکس 386.24 پوائنٹس گرنے کے ساتھ 37282.18 پوائنٹس پر کھلا اور جلد ہی تقریباً610 پوائنٹس کا غوطہ لگاتے ہوئے 37058.79 پوائنٹس تک ٹوٹ آگیا۔
مزید پڑھیں:مسلسل دوسرے دن پیٹرول اور ڈیزل کے دام مستحکم
نیشنل اسٹاک ایکسچینج کا نفٹی 120 پوائنٹس گر کر 11011 پر کھلا۔ پہلے آدھے گھنٹے میں یہ 180 پوائنٹس گر کر 10،951.80 پوائنٹس پر آگیا۔