نجی سیکٹر کے بڑے بینکوں میں سے ایک آئی سی آئی سی آئی بینک اکاؤنٹ ہولڈرز کو جمعرات کے روز کافی پریشانیوں کا سامنا کرنا پڑا۔ بینک اکاؤنٹ رکھنے والے نیٹ بینکنگ اور موبائل بینکنگ سروس استعمال کرنے سے قاصر ہیں۔
بینک کی سروس بند ہونے کے بعد صارفین نے آئی سی آئی سی آئی بینک پر تنقید کی۔ کسی نے لکھا تھا کہ اتنے بڑے بینک سے اس کی توقع نہیں کی جاسکتی ہے۔ بہت سے لوگوں نے لکھا کہ انہیں آئی سی آئی سی آئی بینک کی نیٹ بینکنگ اور موبائل بینکنگ دونوں تک رسائی حاصل کرنے میں دشواری ہو رہی ہے۔
کئی صارفین نے ٹویٹر کے توسط سے اپنی پریشانی کو آئی سی آئی سی آئی بینک تک پہنچائی۔ لوگوں کی شکایت کے بعد آئی سی آئی سی آئی بینک کیئرز نے اس کی جانب سے ٹویٹ کیا اور کہا کہ جلد ہی اس کو درست کیا جائے گا۔