ETV Bharat / business

سونے کی قیمت میں 152 اور چاندی میں 286 روپے کی کمی

سونے کی قیمت میں 152 روپے کی کمی کے ساتھ ایک تولہ سونا کی قیمت 46328 روپے درج کی گئی، جب کہ چاندی کی قیمت میں 286 روپے کی کمی کے ساتھ ایک کیلو گرام چاندی کی قیمت 62131 درج کی گئی۔

gold-price-on-august-18-yellow-metal-declines-rs-152-silver-tumbles-rs-286
سونے کی قیمت میں 152 اور چاندی میں 286 روپے کی کمی
author img

By

Published : Aug 18, 2021, 7:26 PM IST

ایچ ڈی ایف سی سکیورٹیز کے مطابق بین الاقوامی تجارت میں روپے کی قدر میں استحکام کے دوران قومی دارالحکومت دہلی میں سونے کی قیمت میں 152 روپے کی کمی کے ساتھ ایک تولہ سونا کی قیمت 46328 روپے درج کی گئی ہے۔ جب کہ گزشتہ کاروباری روز ایک تولہ سونے کی قیمت 46480 روپے درج کی گئی تھی۔ اسی طرح چاندی کی قیمت میں کمی درج کی گئی۔ چاندی کی قیمت میں 286 روپے کی کمی کے ساتھ ایک کیلو گرام چاندی کی قیمت 62131 روپے درج کی گئی۔ جبکہ گذشتہ کاروباری روز ایک کیلو گرام چاندی کی قیمت 62417 روپے درج کی گئی تھی۔ وہیں آج کاروبار کے اختتام تک روپے کی قدر میں 11 پیسے اضافے کے ساتھ روپے 74.24 روپے فی ڈالر پر بند ہوا۔

دوسری طرف بین الاقوامی بازار میں سونے کی قیمت میں معمولی اضافہ درج کیا گیا ہے۔ بین الاقوامی بازار میں ایک اونس سونے کی قیمت 1787 ڈالر درج کی گئی، جبکہ 23.74 ڈالر کے ساتھ چاندی کی قیمت مستحکم رہی۔ وہیں عالمی اشاروں کے درمیان سونے کی قیمت میں اتار چڑھاؤ دیکھا گیا۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.