سعودی عرب کی تیل ریفائنریز پر حملے کے بعد سے ہی دنیا بھر میں خام تیل کے بازار بری طرح سے متاثر ہوئے ہیں ، اسی کے سبب گزشتہ چھ دنوں سے مسلسل دہلی میں پیٹرول کی قیمت میں 1.59 اور 1.31 روپئے فی لیٹر کا اضافہ ہوا ہے۔
حالانکہ سعودی عرب کا کہنا ہے کہ وہ تیل سپلائی کو جلد ہی پہلے جیسا کردے گا لیکن ماہرین کا کہنا ہے کہ اس جھٹکے کا اثر عالمی بازار میں کئی برسوں تک دکھائی دے گا۔
واضح رہے کہ سعودی عرب بھارت کو ہر مہینے 20 لاکھ ٹن خام تیل فراہم کرتا ہے۔
وزیر برائے پیٹرولیم دھرمیندر پردھان کا کہنا ہے کہ سعودی عرب کے وزیر برائے پیٹرولیم سے اس بارے میں بات چیت کی ہے جس کے بعد سعودی نے بھارت کو خام کی فراہمی میں کوئی کمی نہ کرنے کا یقین دلایا ہے۔