ETV Bharat / business

فیس بک نے جیو میں ایکویٹی کے لئے رقم کی ادائیگی کی - ریلائنس انڈسٹریز لمیٹڈ نے

فیس بک نے مکیش امبانی کے جیو پلیٹ فارم میں 9.99 فیصد ایکویٹی کے لئے 43574 کروڑ روپئے ادا کر دیے ہيں۔

فیس بک نے جیو میں ایکویٹی
فیس بک نے جیو میں ایکویٹی
author img

By

Published : Jul 8, 2020, 5:41 PM IST

ریلائنس انڈسٹریز لمیٹڈ نے منگل کے روز شیئر بازاروں کو اس سلسلے میں نوٹیفکیشن بھیجا۔ دونوں کمپنیوں کے درمیان سرمایہ کاری کا اعلان 22 اپریل کو کیا گیا تھا اور اس پر ہندوستانی مسابقتی کمیشن (سی سی آئی) کی مہر 24 جون کو لگی تھی۔

ریلائنس انڈسٹریز نے کہا کہ 'تمام ضروری ریگولیٹری منظوری حاصل کرنے کے بعد کمپنی کے ذیلی ادارہ جیو پلیٹ فارمس لمیٹڈ کو فیس بک کی مکمل ملکیت والی کمپنی جادھو ہولڈنگس ایل ایل سی کی طرف سے 43،574 کروڑ روپئے موصول ہوئے ہیں'۔

فیس بک نے جیو پلیٹ فارم میں 4.62 لاکھ کروڑ کی انٹرپرائز قیمت پر 9.99 فیصد حصہ داری خریدی ہے۔ ایکویٹی کی فروخت کے بعد بھی جیو پلیٹ فارم مکمل طور پر ریلائنس کی مکمل ملکیت والی کمپنی برقرار رہے گی۔ جیو پلیٹ فارم میں زبردست سرمایہ کاری کے بعد مکیش امبانی نے 19 جون کو اپنے مقررہ ہدف سے نو ماہ قبل اپنی کمپنی کو مکمل طور پر قرض سے مبرا ہونے کا اعلان کیا ہے۔ مکیش امبانی نے 12 اگست 2019 کو آئندہ مارچ 2021 تک آر آئی ایل کو قرض سے پاک بنانے کا ہدف مقرر کیا تھا اور رواں سال 31 مارچ تک اس گروپ پر مجموعی طور سے ایک لاکھ 61 ہزار 35 کروڑ کا قرض تھا۔ لیکن اب کمپنی نے مقررہ ہدف سے پہلے قرض کی بہ نسبت زیادہ رقم جمع کر لی ہے۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2025 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.