ETV Bharat / business

'برآمدات پٹری پر لوٹ رہی ہیں'

مرکزی وزیر تجارت و صنعت پیوش گوئل نے کہا کہ بھارتی برآمدات پٹری پر واپس آرہی ہیں اور جون 2020 میں، تقریبا 88 فیصد برآمدات بحال ہوگئی ہیں۔

Exports are back on track: Piyush Goel
برآمدات پٹری پر لوٹ رہی ہیں: پیوش گوئل
author img

By

Published : Jul 6, 2020, 7:51 PM IST

پیوش گوئل نے کہا کہ بھارتی برآمدات پٹری پر واپس آرہی ہیں۔ گوئل نے انجینئرنگ پروڈکٹ ایکسپورٹ پروموشن کونسل کے نو مقرر چیئرمین مہیش کے دیسائی کے ساتھ گفتگو میں یہ معلومات فراہم کی۔

انہوں نے کہا کہ حکومت کی کاوشوں کی وجہ سے برآمدات میں اضافہ ہورہا ہے اور جون 2020 میں بھارتی مصنوعات کی برآمدات میں گذشتہ سال کے اسی مہینے کے مقابلے میں 88 فیصد کی بحالی کی گئی ہے۔

انہوں نے بتایا کہ آنے والے وقت میں برآمدات سابقہ درجے کی سطح پر آئیں گی۔ مرکزی وزیر نے کہا کہ اب معیشت کھل رہی ہے اور کاروباری سرگرمیاں شروع ہوچکی ہیں اور جلد ہی غیر ملکی تجارت بھی شروع ہوجائے گی۔

مہیش کے دیسائی نے کہا کہ کونسل وزیر اعظم نریندر مودی کی خود انحصار بھارت مہم کی مکمل حمایت کرے گی اور اس سے وابستہ کاروبار ملکی ٹیکنالوجی اور وسائل استعمال کریں گے۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.