نئی دہلی: ملک میں خام تیل کی پیداوار جنوری 2022 میں 25,11,660 ٹن تھی، جو ہدف سے 6.04 فیصد کم اور جنوری 2021 کی پیداوار سے 2.40 فیصد کم ہے۔
پٹرولیم اور قدرتی گیس کی وزارت کی طرف سے بدھ کے روز جاری کردہ ایک ریلیز کے مطابق اپریل-جنوری 2021-22 کے دوران خام تیل کی مجموعی پیداوار 2,48,90,070 ٹن رہی۔ یہ اسی مدت کے لئے مقرر کردہ ہدف اور گزشتہ سال کی مدت کے دوران پیداور سے بالترتیب 4.63 فیصد اور 2.61 فیصد کم ہے Ministry of Petroleum and Natural Gas۔
اس بارجنوری میں او این جی سی کی پیداوار 16,62,790 ٹن ، آئل انڈیا کی 2,55,320 ٹن اور پروڈکشن پارسیپیٹنگ آئل فیلڈز ( پی ایس سی) کی پیداوار 5,93,560 ٹن رہی، پیداواری کے یہ تینوں ہندسے ہدف سے کم ہیں۔
مزید پڑھیں:
اپریل جنوری 2021-22 کی مدت کے دوران او این جی سی کی پیداوار 162,59,100 ٹن، آئل انڈیا لمیٹڈ 24,99,160 ٹن اور پی ایس سی فیلڈ پروجیکٹ کی پیدار 61,31,800 ٹن رہی۔
(یو این آئی)