آج بامبے اسٹاک ایکسچینج کا بڑا انڈیکس سنیکس ہفتے کے پہلے دن 1،061.72 پوائنٹس (2.17 فیصد) کی بھاری گراوٹ کے ساتھ کھلا۔ دوسری جانب نیشنل اسٹاک ایکسچینج میں نفٹی 359.90 پوائنٹس یعنی 2.46 فیصد کی کمی کے ساتھ 14258 پر کھلا۔
شیئر بازاروں میں اس ہفتے اتار چڑھاؤ رہ سکتا ہے، تجزیہ نگاروں کا کہنا ہے کہ کم کاروباری ہفتے میں بازار کا رخ کافی حد تک کووڈ 19 انفیکشن کا موقف عالمی اشارے اور کمپنیوں کے سہ ماہی نتائج سے طے ہوگا۔
بدھ کے روز رام نومی کے موقع پر مارکیٹ میں تعطیل ہوگی۔
فائنانشیل سروسز کے ریسرچ کے سربراہ ونود نائر نے کہا اس ہفتے ریاست کی سطح پر روک تھام اور کورونا وبا کی وجہ سے مارکیٹ بہت ہی غیر مستحکم ہوگی۔ سہ ماہی نتائج کی وجہ سے کچھ اسٹاک سے متعلق سرگرمیاں مارکیٹ میں دیکھی جاسکتی ہیں۔
گذشتہ کاروباری سیشن میں بی ایس ای کا 30 شیئر والا سنسیکس 759.29 پوائنٹس یا 1.53 فیصد کی کمی ہوئی۔