وزیر خزانہ نرملا سیتا رمن نے اپنے دوسرے بجٹ پیشکش میں اعلان کیا کہ دفاعی بجٹ میں گذشتہ سال کے 3.19 لاکھ کروڑ روپے کے مقابلے میں چھ فیصد اضافے سے 3.37 لاکھ کروڑ کیا گیا ہے۔
گزشتہ برس دفاعی پنشن بجٹ میں مختص شدہ 1.17 لاکھ کروڑ روپے سے 1.33 لاکھ کروڑ روپے کا اضافہ ہوا ہے۔
واضح رہے کہ دفاعی پنشن بجٹ کے لیے جو مختص رقم کا اعلان کیا گیا ہے وہ دفاع کے ریونیو اور سرمایہ کے فنڈز کے مختص رقم سے زیادہ ہے۔
دفاعی نظام کی جدیدیت اور جدید ہتھیاروں کے خریداری کے مقصد کے لیے دفاعی فورسز کو1،10،734 کروڑ روپئے مہیا کیے گئے ہیں ، جو گزشتہ برس کے بجٹ میں مختص کی گئی رقم سے 10،340 کروڑ روپے زیادہ ہیں۔