ETV Bharat / business

بی ایس ای میں 336 اور این ایس ای میں 113 پوانٹس کا اضافہ - بامبے اسٹاک ایکسچینج

رواں ہفتہ غیر مستحکم تجارت کے بعد جمعہ کے دن بی ایس ای کا بنچ 300 پوانٹس کی بلندی کے ساتھ 39,000 کے نشان کو پار کرگیا۔ حساس اعشاریہ 336 پوانٹس کی بلندی اور 0.87 فیصد اضافہ کے ساتھ 39,067 پر بند ہوا۔

بامبے اسٹاک ایکسچینج
author img

By

Published : Apr 26, 2019, 5:22 PM IST

رواں ہفتہ غیر مستحکم تجارت کے بعد جمعہ کے دن بی ایس ای کا بنچ 300 پوانٹس کی بلندی کے ساتھ 39,000 کے نشان کو پار کرگیا۔ حساس اعشاریہ 336 پوانٹس کی بلندی اور 0.87 فیصد اضافہ کے ساتھ 39,067 پر بند ہوا۔

جبکہ این ایس ای کا نفٹی بھی 113 پوانٹس یا 0.97 فیصد کے اضافہ کے ساتھ 11,755 کی بلندی پر پہنچ کر بند ہوا۔

بی ایس ای انڈکس میں ٹاٹا اسٹیل ، آئی سی آئی سی آئی، ایکسس بینک، ٹی سی ایس، ایس بی آئی، ریلائنس انڈسٹریز اور انفورسس نے 7.11 فیصد منافع کمایا ۔

دوسری طرف نیشنل اسٹاک ایکسچینج میں نفٹی میٹل ، بینک، خانگی بینک اور پبلک سکٹر بینکس نے زیادہ منافع کمایا جو 1.86 فیصد درج کیا گیا۔

دریں اثناء غیر ملکی سرمایہ کار اداروں نے جمعرات کے روز 3,785.73 کروڑ کے ایکویٹی حصص خریدے جبکہ خانگی سرمایہ کار اداروں نے 4,069.98 کروڑ کے حصص فروخت کئے۔

Intro:Body:

news

Conclusion:
ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.