دوپہیہ گاڑی کمپنی بجاج آٹو نے بدھ کے روز 250 سی سی انجن طاقت والی ڈامینار اسپورٹس ٹیورر پیش کی۔ دہلی کے شو روم میں اس کی قیمت 1.6 لاکھ روپیے سے شروع کی ہے۔
بجاج آٹو نے ایک بیان میں کہا کہ ڈامینار 250 میں 248.8 سی سی کا لکوڈ کولڈ انجن ہوگا۔
کمپنی کے چیئرمین( موٹر سائیکل) سارنگ کانڈے نے کہا،'' ڈامینار 250 سیاحت کی خواہش رکھنے والے لوگوں کے لیے ایک مثالی موٹر سائیکل ہوگی۔''
کمپنی نے کہا کہ ڈامینار 250 بی ایس۔6 کے معیار کے مطابق ہے۔ یہ ملک بھر کے کمپنی ڈیلروں پر دستیاب ہوگی۔