بممبئی اسٹاک ایکسچینج (بی ایس ای) کے 31 شیئروں کا انڈیکس 28.83 پوائنٹس گرکر 38،701.99 جبکہ نیشنل اسٹاک ایکسچینج (این ایس ای) کے 50 شیئروں کا انڈیکس نفٹی 19.75 پوائنٹس پھسل کر 11،536.15 پر کھلا۔
ساڑھے نو بجے تک شروعاتی کاروبار میں سنسیکس کے 17 شیرؤں کے اوپر اٹھتے دکھائی دیئے۔ باقی 14 شیئروں میں گراوٹ درج کیا گیا۔ وہیں نفٹی کے 50 میں سے 26 شیئروں میں خریداری جاری ہے جبکہ باقی 24 شیئروں میں فروخت ہورہی تھی۔
سنسیکس کے جن شیئروں میں خریداری کا زور تھا، ان میں یس بینک 1.48 فیصد، ٹاٹا اسٹیل 0.85 فیصد، کوٹک مہندرا بینک 0.63 فیصد، این ٹی پی سی 0.62 فیصد جبکہ ہندوستان یونیلیور 0.55فیصد تک مضبوط ہوا۔
وہیں نفٹی کے اچھال والے شیئروں میں جی انٹرٹینمٹ کی قیمت 1.81 فیصد کول انڈیا 1.79فیصد ، یس بینک 1.48 فیصد، گول 0.95 فیصد جبکہ برٹانیہ 0.92 فیصد کا تیزی دیکھا گیا۔