یکم فروری 2021 کو وزیر خزانہ نرملا سیتارامن کے پیش کردہ بجٹ کے حوالے سے ملک بھر سے ردعمل سامنے آرہے ہیں۔
بابا رام دیو نے اس بجٹ کو خود انحصار بھارت کی طرف بڑھتا ہوا قدم قرار دیا ہے۔
انہوں نے کہا کہ بجٹ میں حکومت کی نیت دیکھ کر کاشتکاروں کو اپنا احتجاج ختم کر دینا چاہئے، کیوںکہ اس بجٹ سے کسانوں کی معاشی حالت کو تقویت ملے گی۔
رام دیو نے کہا کہ حکومت مستقبل میں متوسط طبقے کے لئے کچھ موثر اقدامات کرے گی اور معاشی صورتحال کو مستحکم کرنے کے لئے حکومت نے جو اقدامات اٹھائے ہیں، وہ درست اور صحیح ہے۔
مزید پڑھیں:بجٹ 22-2021 سے اقلیتی طبقہ مایوس کیوں ہے؟
انھوں نے یہ بھی کہا کہ آزادی کے بعد پہلی بار صحت سے متعلق بجٹ میں اتنا خیال رکھا گیا۔
وہیں بابا رام دیو نے حزب مخالف پر تنقید کرتے ہوئے کہا کہ وہ اس وقت وینٹیلیٹر پر ہے اور اپنے مفاد کے لیے کسانوں کو استعمال کر رہی ہے۔