ایکویٹی لنکڈ سیونگ اسکیم ( ای ایل ایس ایس) ایک طرح کا اوپن اینڈ ایکویٹی میوچل فنڈ ہے۔ جس میں آپ کسی بھی شعبے کے چھوٹی اور بڑی کمپنیوں میں سرمایہ کاری کرسکتے ہیں۔ یہ زیادہ منافع کمانے کے ساتھ ساتھ زبردست ٹیکس چھوٹ کے فوائد بھی فراہم کرتا ہے۔ انکم ٹیکس ایکٹ کے دفعہ 80 سی کے تحت ٹیکس چھوٹ کا سہارا لیا جاتا ہے۔ سرمایہ کا ایک بہت بڑا حصہ ایکویٹی فنڈز میں لگایا جاتا ہے۔ تمام ای ایل ایس ایس فنڈز میں تین سال کا 'لاک ان پیریڈ' ہوتا ہے۔ میوچل فنڈز میں لاک ان پیریڈ کا مطلب ہے کہ سرمایہ کار سرمایہ کاری کی طے شدہ مدت مکمل کرنے سے پہلے اپنے پیسے نہیں نکال سکتا ہے۔لیکن اس مدت کے مکمل ہونے کے بعد سرمایہ کار اپنے شئیر کو بیچ کر اسکیم سے باہر نکل سکتے ہیں۔
ماہرین کا کہنا ہے کہ ٹیکس کی بچت کے لیے کئی اسکیمیں موجود ہیں، لیکن اسٹاک مارکیٹ میں سرمایہ کاری کرنا بہتر ہے۔ لہذا ایکویٹی لنکڈ سیونگ اسکیم کو اچھے سے سمجھنے کے بعد اس میں سرمایہ کر طویل مدتی فائدہ حاصل کرنا مشکل نہیں ہے۔ Tax Saving Mutual Funds in India
ٹیکس کی بچت: اگر آپ کو مالیاتی منصوبہ بندی کرنی ہے تو اس کے لیے ٹیکس کی بچت بہت ضروری ہے۔ اگرچہ اس مقصد کے لیے بہت سی اسکیمیں دستیاب ہیں۔ لیکن ایکویٹی لنکڈ سیونگ اسکیم اسٹاک مارکیٹ میں سرمایہ کاری کرکے ٹیکس کے بوجھ کو کم کرنے کا اختیار پیش کرتی ہے۔ یہ مالیاتی مقاصد کے حصول میں معاون ثابت ہوگا۔ مالی سال کے پہلے مہینے سے ہی ٹیکس کو پلان کرنا شروع کردینا چاہیے۔ لیکن زیادہ تر لوگ جنوری کے بعد اس کے بارے میں سنجیدہ ہوتے ہیں۔ اگر آپ اس وقت بھی پوری سمجھ بوجھ کے ساتھ صحیح پلان کا انتخاب کرتے ہیں تو آپ کو طویل مدتی فائدہ حاصل کرنے سے کوئی روک نہیں سکتا ہے۔ How Does Tax Saver Mutual Fund Work
ایکویٹی لنکڈ سیونگ اسکیم: دوسری اسکیموں کے مقابلے میں یہ اسکیم اپنے وسیع تر فوائد کی وجہ سے سرمایہ کاروں کی توجہ مبذول کر رہی ہے۔ ایکویٹی لنکڈ سیونگ اسکیم یا ELSS، انکم ٹیکس ایکٹ 1961 کے دفعہ 80C کے تحت ٹیکس بچانے والی سرمایہ کاری ہے۔ لیکن یاد رکھیں کہ ELSS میں سرمایہ کاری کرکے آپ ایک سال میں ڈیڑھ لاکھ روپے تک کی ٹیکس چھوٹ کا دعوی کر سکتے ہیں، اس کا مطلب یہ ہے کہ آپ ELSS میں زیادہ سے زیادہ 1.5 لاکھ روپے کی سرمایہ کاری کر سکتے ہیں اور ہر سال اپنی سرمایہ کاری پر ٹیکس کٹوتیوں کا دعویٰ کر سکتے ہیں اور سالانہ 46 ہزار 800 روپے تک کی ٹیکس بچت کرسکتے ہیں۔ Maximum Amount to Invest in ELSS Mutual Fund
اگرچہ یہ باقاعدہ میوچل فنڈ اسکیموں سے ملتا جلتا ہے، خاص بات یہ ہے کہ اس میں سرمایہ کاری کرنے سے آپ کم از کم تین سال تک ٹیکس بچت کر سکتے ہیں۔ELSS ایکویٹیس اور ایکویٹی پر مبنی سرمایہ کاری کرتا ہے۔ جب آپ ایکویٹیس میں ایک سال سے زیادہ سرمایہ کاری کرتے ہیں اور اگر ایک مالی سال میں آمدنی ایک لاکھ روپے سے زیادہ ہو تب اس رقم پر 10 فیصد ٹیکس قابل ادائیگی ہے اور یہ ELSS پر بھی لاگو ہوتا ہے۔ Equity-Linked Saving Scheme and its Benefits
مزید پڑھیں:
- 'قرض لے کر اسٹاک مارکیٹ میں سرمایہ کاری کرنا درست نہیں'
- Invest in Silver ETFs: کیا سلور ای ٹی ایف ایس میں سرمایہ کاری اچھا آپشن ہے؟
صحیح سرمایہ کاری کا انتخاب کریں: اچھی آمدنی حاصل کرنے کے لیے صحیح سرمایہ کاری کے پلان کا انتخاب کرنا بہت ضروری ہے۔ دیگر ٹیکس بچانے والی اسکیموں میں عام طور پر پانچ سال کا لاک ان پیریڈ ہوتا ہے۔ لیکن ان کے مقابلے میں ELSS کی لاک ان پیریڈ صرف تین سال کی ہے۔ لہذا اگر آپ ٹیکس کٹوتیوں کے لیے مختر مدت کے اسکیم کی تلاش میں ہیں تو یہ آپ کے لیے فائدہ مند اسکیم ہوسکتا ہے۔ یہ سیسٹیمیٹک انویسٹمنٹ پلان (SIP) کرنے کے لیے موزوں ہیں۔ اس میں کی گئی سرمایہ کاری تین سال کے بعد نکالی جا سکتی ہے یا آپ اپنی خواہش کے مطابق مستقبل میں بھی اس میں سرمایہ کاری جاری رکھ سکتے ہیں۔ تین سال کی مدت کے اختتام کے بعد پہلے مہینے کی SIP رقم نکالی جا سکتی ہے اور دوبارہ سرمایہ کاری کی جا سکتی ہے۔ How to Save Tax by Investing in Mutual Funds
اس طرح سرمایہ کاری کا سلسلہ جاری رکھا جا سکتا ہے اور ترقی کے موقع حاصل کرسکتے ہیں۔ اس اسکیم سے مستقل منافع حاصل کرنے کے امکانات بڑھ جاتے ہیں۔ تین سال کا لاک ان پیریڈ سرمایہ کاری کو بڑھانے کا موقع دیتا ہے۔