ETV Bharat / business

ریلوے کو بحران سے نکالنے کے لیے خطیر رقم

حکومت نے کورونا وبا کی وجہ سے شدید نقصانات کا سامنا کرنے والی ریلوے کو ابھارنے کے لیے ایک لاکھ 10 ہزار کروڑ روپے سے زائد رقم مختص کی ہے۔

ریلوے
ریلوے
author img

By

Published : Feb 1, 2021, 2:41 PM IST

مرکزی وزیر خزانہ نرملا سیتارمن نے پارلیمنٹ میں مالی سال 22-2021 کا بجٹ پیش کرتے ہوئے کہا کہ ریلوے کے لیے ریکارڈ ایک لاکھ 10 ہزار 55 کروڑ روپے مختص کرنے کی تجویز پیش کی جس میں سے ایک لاکھ سات ہزار 100 کروڑ کی تجویز صرف سرمایہ جاتی اخراجات ہیں۔

نرملا سیتارمن نے کہا کہ بھارتی ریلوے کے لیے نیشنل ریل اسکیم 2030 تیار کی گئی ہے جس کا مقصد 2030 تک مستقبل کے لیے ریلوے کا نظام تیار کرنا ہے۔

انہوں نے کہا کہ حکومت 'گرین ریلوے' منصوبے اور ریلوے سیفٹی فنڈ پر خصوصی توجہ دے رہی ہے۔ انہوں نے چنئی میٹرو ریل منصوبے کے دوسرے مرحلے کے لیے 63 ہزار کروڑ روپے کی تجویز پیش کی۔

وزیر خزانہ نے کہا کہ بھارتی ریلوے کے علاوہ، میٹرو، سٹی بس سروس میں اضافہ پر توجہ دی جائے گی۔ اس پر 19 ہزار کروڑ روپے کی لاگت آئے گی۔ بجٹ کی تجویز میں کوچی، بنگلورو، چنئی، ناگپور اور ناسک میں میٹرو منصوبوں میں توسیع کا اعلان کیا گیا ہے۔

نرملا سیتارمن نے 22-2021 میں پی پی پی موڈ میں ایسٹرن ڈیڈیکیٹیڈ فریٹ کوریڈور کے سون نگر گومو سیکشن (263.7 کلومیٹر) شروع کرنے کی تجویز پیش کی۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.