ETV Bharat / business

پیٹرول اور ڈیزل کی قیمتوں میں ایک بار پھر اضافہ - سرخیل آئل مارکیٹنگ کمپنی

پیٹرول اور ڈیزل کی قیمتیں لگاتار سات روز تک مستحکم رہنے کے بعد آج ایک مرتبہ پھر ان کے داموں میں اضافہ کیا گیا ہے۔

Petrol diesel
پیٹرول اور ڈیزل کی قیمتوں میں ایک بار پھر اضافہ
author img

By

Published : Feb 4, 2021, 11:47 AM IST

ملک میں پٹرول کی قیمت اس وقت ریکارڈ سطح پر ہے۔ ڈیزل کی قیمتیں دہلی کے علاوہ تاریخی لحاظ سے اعلی سطح پر فروخت ہورہی ہیں۔

ملک کی سرخیل آئل مارکیٹنگ کمپنی انڈین آئل کارپوریشن کے مطابق قومی دارالحکومت دہلی میں آج پیٹرول 35 پیسے مہنگا ہوا اور اس کی قیمت 86.65 روپے فی لیٹر تک پہنچ گئی۔ ممبئی میں پیٹرول 34 پیسے اضافے کے ساتھ 93.20 روپے جبکہ کولکاتا میں یہ 32 پیسے کے اضافے سے 88.01 روپے فی لیٹر پر پہنچ گیا۔ چنئی میں اس کی قیمت میں 31 پیسے کا اضافہ ہوا اور ایک لیٹر پیٹرول 89.13 روپے میں فروخت ہورہا ہے۔ ممبئی میں پہلی مرتبہ پیٹرول 93 روپے اور چنئی میں 89 روپے فی لیٹر پہلی بار عبور کیا ہے۔

دہلی میں ڈیزل کی قیمت 35 پیسے کے اضافے سے 76.83 روپے فی لیٹر ہوگئی جو 30 جولائی 2020 کے بعد ریکارڈ سطح ہے۔ اس کی قیمت ممبئی میں 37 پیسے اضافے سے 83.67 روپے ، چنئی میں 33 پیسے کے اضافہ سے 82.04 روپے اور کولکاتا میں 33 پیسے کے اضافے کے بعد 80.41 روپے فی لیٹر ہوگئی۔

میٹرو پیٹرول ڈیزل

دہلی ------ 86.65 ------ 76.83

ممبئی ------- 93.20 ------ 83.67

چنئی ------ 89.13 ------ 82.04

کولکاتا--- 88.01 ------ 80.41

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.