ETV Bharat / business

جموں و کشمیر: مہنگائی سے عوام کا بُرا حال

ملک کے دیگر حصوں کی طرح جموں و کشمیر میں بھی پٹرول، ڈیزل اور رسوئی گیس کی قیمتوں میں اضافے سے عوام پریشان ہے۔

inflation
inflation
author img

By

Published : Feb 21, 2021, 8:40 PM IST

ضلع ڈوڈہ جو جموں و کشمیر کے پہاڑی اور پسماندہ علاقوں میں سے ایک ہے، یہاں بیشتر آبادی مزدور طبقہ سے وابستہ ہے اور روز بروز مہنگائی کی وجہ سے اس علاقے میں رہنے والے لوگوں کی مشکلات میں مزید اضافہ ہوگیا ہے۔

ڈوڈہ میں بے روزگاری کی شرح کافی زیادہ ہے جبکہ کچھ لوگ روزی روٹی کے لیے ٹیکسی اور آٹو رکشا چلاتے ہیں لیکن پٹرول اور ڈیزل کی قیمتوں میں اضافے سے یہ لوگ ایک بار پھر سے بے روزگار ہونے کی در پہ ہیں۔

مہنگائی کی وجہ سے پورے ملک کے عوام پریشان ہیں لیکن حکومت کی جانب سے کسی بھی قسم کی راحت نہیں مل رہی ہے۔

ایک جانب مہنگائی کی وجہ سے عوام کا بُرا حال ہے اور لوگ گاڑیوں کی جگہ سائیکل سے سفر کرنے کی بات کر رہے ہیں تو وہیں دوسری جانب یہ بات بھی قابل ذکر ہے کہ ڈوڈہ جیسے پہاڑی علاقوں میں رہنے والے لوگ کس طرح سائیکل کے ذریعے سفر کریں گے۔

ایک طرف غذائی اجناس کی قیمتیں آسمان چھو رہی ہیں تو وہیں ایندھن کی قیمتوں میں مسلسل ہو رہے اضافے سے عوام کے اوپر دہری مار پڑ رہی ہے۔ رسوئی گیس کی قیمت میں تین ماہ کے وقفے میں تقریباً 200 روپے اضافہ ہونے سے رسوئی میں کھانا بنانا بھی مشکل ہو رہا ہے۔

ای ٹی وی بھارت سے گفتگو کے دوران بس، آٹو اور ٹیکسی ڈرائیورز نے بتایا کہ پٹرول اور ڈیزل کی قیمتیں بڑھنے سے کافی مشکلات کا سامنا کرنا پڑ رہا ہے۔ ایندھن کی قیمتیں تو بڑھ رہی ہیں لیکن کرائے میں اضافہ کرنے سے مسافر بحث کرتے ہیں۔

عوام نے مرکزی حکومت کے تئیں ناراضگی کو اظہار کرتے ہوئے کہا کہ مہنگائی کی وجہ سے گھر خرچ چلانا بھی مشکل ہورہا ہے۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.