ڈیجیٹل ادائیگیوں اور مالیاتی خدمات فراہم کرنے والی کمپنی پے ٹی ایم کی پروموٹر کمپنی ون97 کمیونکیشنز لیمٹڈ کا ریونیو رواں مالی سال کی تیسری سہ ماہی میں 89 فیصد بڑھ کر 1456 کروڑ روپے ہو گیا ہے۔ Paytm revenue jumps 89 percent to Rs 1,456 crore
کمپنی نے ہفتے کے روز کہا کہ ایم ڈی آر بیرنگ انسٹرومنٹ، نئے آلات کی خریداری اور قرض کی تقسیم کے ذریعہ مرچنٹ ادائیگی میں اضافہ اور اعلی منیٹائزیشن کی وجہ سے مالی سال 2021-22 کی تیسری سہ ماہی میں اس کا ریونیو 89 فیصد بڑھ کر 1456 کروڑ روپے پر پہنچ گیا ہے۔
اس دوران ان کا نقصان 488 کروڑ روپے سے کم ہو کر 393 کروڑ روپے پر آگیا ہے۔ Paytm loss widens
صارفین کے لیے ادائیگی کی خدمات سے کمپنی کی آمدنی 60 فیصد بڑھ کر 406 کروڑ روپے، تاجروں کے لیے ادائیگی کی خدمات سے ریونیو 117 فیصد بڑھ کر 586 کروڑ روپے رہا اور کلاؤڈ و تجارتی خدمات سے حاصل ہونے والا ریونیو بھی 64 فیصد کے اضافے کے ساتھ 339 کروڑ روپے رہا ہے۔
یہ بھی پڑھیں: Bank of Baroda Net Profit Rises: بینک آف بڑودہ کے خالص منافع میں ایک سو سات فیصد کا اضافہ
اس کے قرض کی تقسیم بھی 366 فیصد بڑھ کر 2181 کروڑ روپے پر پہنچ گئی۔ کمپنی نے اوسط ماہانہ لین دین کرنے والے یوزر کی حصہ داری میں اضافہ درج کیا اور یہ تعداد 6.44 کروڑ رہی ہے۔ PAYTM monthly transactions
یو این آئی