ETV Bharat / business

عام بجٹ: بنگال انتخابات کے پیش نظر ٹیگور کا اقتباس نقل کیا گیا

وزیر خزانہ نرملا سیتارامن نے مالی سال 2021-22 کا بجٹ پیش کرتے ہوئےمغربی بنگال میں 675 کلومیٹرطویل قومی شاہراہ تعمیر کرنے کا اعلان کیا۔اس کےلئے عام بجٹ میں 25 ہزار کروڑ روپے مختص کرنے کی تجویز پیش کی گئی ہے۔بنگال اسمبلی انتخابات سے قبل قومی شاہراہ کی تعمیر کا اعلان ووٹروں کو لبھانے کے نقطہ نظر سے دیکھا جارہا ہے ۔

NIRMALA SITA RAMAN USE TAIGOR'S QUATATION DURING BUDGED
عام بجٹ: بنگال انتخابات کے پیش نظر ٹیگور کا اقتباس نقل کیا گیا
author img

By

Published : Feb 1, 2021, 4:11 PM IST

نرملا سیتارامن نے کہا کہ مغربی بنگال میں 675 کلومیٹر طویل شاہراہ تعمیر کی جائیں گی اس پر 25 ہزار کروڑ روپئے خرچ ہوں گے۔ اس میں کلکتہ-سلی گوڑی روڈ کی مرمت بھی شامل ہے۔ وزیر خزانہ نرملا سیتارامن نے کوویڈ 19 وبا کے درمیان ملک کا پہلا پیپر لیس بجٹ پیش کیا ہے۔

بجٹ تقریر کے آغاز میں نوبل انعام یافتہ مصنف اور شاعر رابندر ناتھ ٹیگور کی ایک سطر کا حوالہ دیتے ہوئے سیتارامن نے کہا کہ ’’بھروسہ وہ چڑیا ہے جس کی روشنی طلوع فجر کی تاریکی میں بھی محسوس کرلی جاتی ہے۔اور صبح کا انتظار نہیں کیا جاتا ہے ۔انہوں نے کہا کہ تاریخ کا یہ لمحہ ایک نئے دور کا آغاز ہے ۔

جس میں ہندوستان امید کی سرزمین بننے کی طرف گامزن ہے۔

وزیر خزانہ نے کہا کہ ’’بھارت مالا‘‘ منصوبے کے تحت 3000 کلومیٹر سے زیادہ کی تعمیر کی گئی ہے۔ مارچ تک 8 ہزار کلومیٹر کا معاہدہ کیا جائے گا۔ روڈ انفرا اور اکنامک کوریڈور پر کام جاری ہے۔ تمل ناڈو میں 3500 کلومیٹر لمبی سڑک تعمیر کی جارہی ہیں۔ مدوری-کولم راہداری شامل ہے۔ کیرالہ میں 1100 کلومیٹر لمبی نیشنل ہائی وے کی تعمیر ہوگی ۔ اس پر 65 ہزار کروڑ روپئے خرچ ہوں گے۔ ممبئی۔ کنیاکماری راہداری اس کا حصہ ہوگا۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.