ETV Bharat / business

دہلی راج پتھ میں 13 فروری سے ہنر ہاٹ

author img

By

Published : Feb 11, 2020, 10:54 PM IST

Updated : Mar 1, 2020, 12:55 AM IST

مختار عباس نقوی نے کہا کہ "ہنر ہاٹ" کی کامیابی کا اندازہ اس حقیقت سے لگایا جاسکتا ہے کہ گذشتہ 3 برسوں میں "ہنر ہاٹ" کے ذریعہ تقریباً تین لاکھ دست کاروں، فنکاروں اور دیگر کو روزگار اور روزگار کے مواقع فراہم کرائے گئے ہیں جن میں پورے ملک سے خواتین دست کاروں کی ایک بڑی تعداد شامل ہے۔

Next Hunar Haat to be held at Delhi India Gate Lawns from Feb 13
دہلی راج پتھ میں ہنرہاٹ کا انعقاد 13 فروری سے

مرکزی وزارت اقلیتی امور کے زیر اہتمام انعقاد انڈیا گیٹ لان، راج پتھ، نئی دہلی میں 13 فروری سے 23 فروری 2020 تک کیا جائے گا۔

ریلوے اور تجارت و صنعت کے مرکزی وزیر پیوش گوئل، اقلیتی امور کے وزیر مختار عباس نقوی اور شہری ترقیات کے وزیر (آزادانہ چارج) شری ہردیپ سنگھ پوری 13 فروری کو اقلیتی وزارت کے 20 ویں ہنر ہاٹ کا افتتاح کریں گے۔ جس میں پوے ملک سے ' ہنر کے استاذ' دست کار اور فنکار حصہ لیں گے۔

مسٹر نقوی نے اس سلسلے میں بتایا کہ "ہنر ہاٹ" پورے ملک میں دست کاروں، فنکاروں، خانساموں کے "دیسی ورثے کی تقویت سازی" کا "میگا مشن" ثابت ہورہا ہے۔

مسٹر نقوی نے آج یہاں کہا کہ اقلیتی امور کی مرکزی وزارت وزیر اعظم نریندر مودی کے ورثہ کو موقع /مارکٹ فراہم کرانے کے "ڈریم پروجیکٹ" کو مضبوط کررہی ہے۔ مرکزی وزارت اقلیتی امور ملک کے ہر کونے کے ہنر مند لوگوں کے شاندار ورثے کو تحفظ اور انہیں قومی و بین الاقوامی مارکٹ فراہم کرنے کا تاریخی کام کر رہی ہے۔

مسٹر نقوی نے کہا کہ "ہنر ہاٹ" کی کامیابی کا اندازہ اس حقیقت سے لگایا جاسکتا ہے کہ گذشتہ 3 برسوں میں "ہنر ہاٹ" کے ذریعہ تقریباً تین لاکھ دست کاروں، فنکاروں، خان ساموں کو روزگار اور روزگار کے مواقع فراہم کرائے گئے ہیں جن میں پورے ملک سے خواتین دست کاروں ایک بڑی تعداد شامل ہے۔

مسٹر نقوی نے کہا کہ مرکز میں مودی حکومت نہ صرف دست کاروں، فنکاروں کو روزگار فراہم کرا رہی ہے بلکہ ہندوستان کی معدوم ہوتی دستکاری کے ورثہ کو بھی ترقی دے رہی ہے۔ وزیر اعظم نریندر مودی کی سربراہی میں حکومت نے ملک کے مختلف حصوں میں 100 "ہنر ہب" کو منظوری دی ہے۔ ان "ہنر ہب" میں دستکاروں، فنکاروں، روایتی خان ساموں کو موجودہ ضرورتوں کے مطابق تربیت دی جارہی ہے۔ ان کی مہارت میں اضافہ کیا جارہا ہے اور ان کی دیسی مصنوعات کو قومی - بین الاقوامی مارکیٹ مہیا کی جارہی ہے۔

اس سے قبل دہلی، ممبئی، پریاگراج، لکھنؤ، جے پور، احمد آباد، حیدرآباد، پڈوچیری، اندور وغیرہ جیسی جگہوں پر "ہنر ہاٹ" کا اہتمام کیا گیا ہے۔ اگلا "ہنر ہاٹ" رانچی (29 فروری سے 8 مارچ 2020)، چندی گڑھ میں 13 مارچ سے 22 مارچ 2020 تک ہوگا۔

مسٹر نقوی نے بتایا کہ آنے والے دنوں میں گروگرام، بنگلورو، چنئی، کولکتہ، دہرادون، پٹنہ، بھوپال، ناگپور، رائے پور، پڈوچیری، امرتسر، جموں، شملہ، گوا، کوچی، گوہاٹی، بھوبنیشور، اجمیر میں "ہنر ہاٹ" کا انعقاد کیا جائے گا۔

مسٹر نقوی نے کہا کہ نئی دہلی میں منعقدہ "ہنر ہاٹ" میں 250 سے زائد اسٹال لگائے گئے ہیں جس میں پورے ملک سے دستکار، فنکار، خان سامے حصہ لے رہے ہیں جو ملک کے کونے کونے سے دیسی دستکاری اور ہتھ کرگا کی شاندار مصنوعات اپنے ساتھ لائیں گے۔ ان نایاب دیسی مصنوعات کی تیاری میں ایک کاریگر کے ساتھ، دستکاری کے ساتھ سینکڑوں لوگ شامل ہوتے ہیں۔ ان دست کاروں میں 50 فیصد سے زیادہ خواتین کاریگروں شامل ہو رہی ہیں۔ مختلف ریاستوں سے آنے والی روایتی لزیز پکوان اپنی خوشبو کو "باورچی خانہ" سیکشن میں بھی پھیلائیں گے۔ اس کے علاوہ، روزانہ ہونے والے ثقافتی پروگرام لوگوں کی توجہ کا مرکز ہوں گے۔

Last Updated : Mar 1, 2020, 12:55 AM IST
ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.