ETV Bharat / business

لاک ڈاؤن کے دوران 1313 کروڑ مالیت کی دَلہن اور تِلہن کی خرید

مرکزی حکومت کی جانب نے لاک ڈاؤن کے دوران اب تک 1313 کروڑ روپے کی دَلہن اور تِلہن فصلوں کی خریداری کی گئی ہے۔

NAFED, FCI procure Pulses, Oilseeds worth Rs 1,313 Cr
فائل فوٹو
author img

By

Published : Apr 23, 2020, 5:36 PM IST

ربیع سیزن 2020 کے دوران، کم از کم امدادی قیمت پر بیس ریاستوں میں دَلہن اور تِلہن کی خریداری کی جارہی ہیں۔ فوڈ کارپوریشن آف انڈیا اور نیفڈ نے 1،13،570.95 ٹن دَلہن اور 1،11،638.52 ٹن تِلہن کی خریداری کی ہے جس کی قیمت 1313 کروڑ روپے ہے۔ اس خریداری اسکیم سے اب تک 1،74،284 کسان مستفید ہوئے ہیں۔

شمال مشرقی خطے میں بین ریاستی نقل و حرکت کے ساتھ ساتھ اشیائے ضروریہ، پھل اور سبزیوں کی فراہمی اور قیمتوں کی نگرانی کے لئے ایک الگ سیل تشکیل دیا گیا ہے۔زراعت اور کسانوں کی فلاح بہبود کی وزارت مہاراشٹر سے دوسری ریاستوں میں پیاز کی فراہمی کے لئے مہاراشٹر مارکیٹ بورڈ کے ساتھ رابطے میں ہے۔ اس وقت ، ناسک ضلع کے تحت زرعی پیداوار بازار کمیٹی (اے پی ایم سی) ملک کے مختلف حصوں میں جیسے دہلی ، ہریانہ ، بہار ، تمل ناڈو ، پنجاب ، کولکاتہ ، جموں و کشمیر ، کرناٹک ، اڈیشہ ، گجرات ، اترپردیش ، آسام ، راجستھان ، مدھیہ پردیش وغیرہ میں روزانہ اوسطاً 300 ٹرک بھیج رہی ہے۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.