ETV Bharat / business

Cabinet Allows up to 20% FDI in LIC Ahead of IPO:ایل آئی سی میں 20 فیصد تک ایف ڈی آئی کا راستہ ہموار - وزیر اعظم نریندر مودی کی صدارت میں میٹنگ منعقد

وزیر اعظم نریندر مودی کی صدارت میں اقتصادی امور کی کابینہ کمیٹی کے متعلق ہوئے اجلاس میں ایل اائی سی سے متعلق سے ایک تجویز کو منظوری دی گئی۔Govt Clears 20% FDI in LIC Under Automatic Route

ایل آئی سی
ایل آئی سی
author img

By

Published : Feb 27, 2022, 7:01 AM IST

حکومت نے ہفتے کو لائف انشورنس کارپوریشن آف انڈیا (ایل آئی سی) سے متعلق پالیسی میں ترامیم کو منظوری دے دی ہے تاکہ براہ راست غیر ملکی سرمایہ کاری (ایف ڈی آئی) کو 20 فیصد تک لانے کی راہ ہموار کی جا سکے۔Cabinet Approves up to 20% FDI in IPO Bound LIC

سرکاری ذرائع نے بتایا کہ وزیر اعظم نریندر مودی کی صدارت میں اقتصادی امور کی کابینہ کمیٹی کے ہوئے اجلاس میں اس حوالے سے ایک تجویز کو منظوری دی گئی۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ اس ترمیم سے ایل آئی سی میں 20 فیصد تک ایف ڈی آئی کا راستہ کھل جائے گا۔ اس کے بعد براہ راست غیر ملکی سرمایہ آٹومیٹِک روٹ سے یہ سرمایہ کاری کر سکیں گے۔

ابھی تک ایل آئی سی میں ایف ڈی آئی کی اجازت نہیں ہے لیکن نجی انشورنس کمپنیوں میں 74 فیصد تک ایف ڈی آئی کی اجازت ہے۔ اب اس ترمیم کے بعد ایل آئی سی میں 20 فیصد تک ایف ڈی آئی ہو سکے گا۔

مزید پڑھیں:LIC IPO: حصص کی خریدی کے خواہشمند ایل آئی سی پالیسی ہولڈرز کے لیے اہم معلومات

قابل ذکر ہے کہ ملک کی یہ سب سے بڑی لائف انشورنس کمپنی اسٹاک مارکیٹ میں لسٹنگ کی طرف بڑھ رہی ہے اور اس کے لیے سیبی (ایس ای بی آئی) کو درخواست دی گئی ہے۔ ایل آئی سی اِنیشیل پبلک اوفرنگ (آئی پی او) کے ذریعےشیئر بازار میں درج ہونے والی ہے۔

یو این آئی

For All Latest Updates

TAGGED:

ETV Bharat Logo

Copyright © 2025 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.