ETV Bharat / business

International Flights Resume: دسمبر سے بین الاقوامی پروازیں بحال ہونے کی امید - civil aviation ministry

کووڈ کی وجہ سے ڈھائی سال سے بین الاقوامی پروازوں کے بند ہونے کے بعد حکومت نے دسمبر سے بین الاقوامی پروازین شروع کرنے کی بات کہی ہے۔

دسمبر سے بین الاقوامی پروازیں بحال ہونے کی امید

author img

By

Published : Nov 24, 2021, 10:52 PM IST

حکومت نے آج اشارہ دیا ہے کہ بین الاقوامی پروازیں اگلے مہینے سے معمول کے مطابق شروع کر دی جائیں گی۔ سرکاری ذرائع نے یہاں کہا کہ کسی بھی صورت میں، ہم دسمبر میں بین الاقوامی پروازیں دوبارہ شروع کریں گے۔

قابل ذکر ہے کہ کووڈ کی وجہ سے ڈھائی سال سے بین الاقوامی پروازوں کے بند ہونے کی وجہ سے سیاحت، سفر وغیرہ کی صنعت ٹھپ ہو کر رہ گئی ہے۔ حکومت نے سیاحت کی صنعت کو فروغ دینے کے لیے پانچ لاکھ سیاحتی ویزے مفت دینے کا اعلان کیا ہے۔ ملک نے 15 اکتوبر سے سیاحوں کو چارٹرڈ ہوائی جہاز کے ذریعے آنے کی اجازت دی تھی اور 15 نومبر سے بین الاقوامی پروازیں شروع کرنے کا اعلان کیا تھا۔ لیکن یوروپ اور دیگر ممالک میں کووڈ کی وبا کی تیسری لہر کی وجہ سے پروازیں بحال نہیں ہو سکیں۔

مزید پڑھیں: بھارت - مالدیپ کے مابین پروازیں جلد ہی بحال ہونگی: بھارتی سفارتکار

یواین آئی

ETV Bharat Logo

Copyright © 2025 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.