ETV Bharat / business

بے روزگاری کی شرح 24 فیصد سے تجاوز: رپورٹ - دیہی بھارت میں 23.7 فیصد اور شہری بھارت میں بے روزگاری کی شرح 26.3 فیصد

سی ایم آئی ای کے مطابق شہری بے روزگاری کی شرح مئی کے دوران دیہی بیروزگاری کی شرح سے کہیں زیادہ رہی ہے۔

India's-unemployment-rate-continues-to-remain-over-24-percent-during-lockdown-report
بے روزگاری کی شرح 24 فیصد سے تجاوز: رپورٹ
author img

By

Published : May 27, 2020, 2:47 PM IST

بھارتی معیشت کی نگرانی کرنے والی تھنک ٹینک (سی ایم آئی ای) کی جانب سے جاری کردہ اعداد و شمار کے مطابق بھارت کی بے روزگاری کی شرح 24 مئی کو ختم ہونے والے ہفتے میں 24.3 فیصد ہوگئی جو گذشتہ ہفتے میں درج اعداد (24 فیصد) سے زائد ہے۔

تازہ ترین اعدادوشمار گذشتہ 8 ہفتوں میں رپورٹ کی گئی جو 24.2 فیصد کی اوسط بے روزگاری کی شرح سے زیادہ ہے۔

اعداد و شمار سے پتہ چلتا ہے کہ 24 مئی کو ختم ہونے والے ہفتے میں دیہی بھارت میں 23.7 فیصد اور شہری بھارت میں بے روزگاری کی شرح 26.3 فیصد رہی۔

سی ایم آئی ای کے منیجنگ ڈائریکٹر اور سی ای او مہیش ویاس کے مطابق' لاک ڈاؤن کے دوران بے روزگاری کی شرح تقریباً 24 فیصد پر بنی رہی۔'

سی ایم آئی ای کے کنزیومر پیرا مڈ گھریلو سروے سے پتہ چلتا ہے کہ اپریل میں ملازمت کرنے والوں کی تعداد میں 12.2 کروڑ کی کمی واقع ہوئی، جبکہ ملازمت کی تلاش میں اضافہ درج کیا گیا، ملازمت کے خواہشمند افراد کی تعداد اپریل 2019 میں 7.7 کروڑ سے بڑھ کر 8.9 کروڑ ہوگئی۔

سی ایم آئی ای کے مطابق شہری بے روزگاری مئی کے دوران دیہی بیروزگاری سے کہیں زیادہ رہی ہے۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2025 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.