انہوں نے پیر کے روز لوک سبھا میں ایک سوال کے تحریری جواب میں کہا کہ کانوں میں کرنے والے افراد کی حفاظت، صحت اور فلاح وبہبود سے متعلق حکومت کے پاس ایک جامع قانون مائنس ایکٹ 1952 اور ایسے اصول اور ضابطے موجود ہیں جن کے تحت کانوں میں ملازمت کرنے والے افراد سے متعلق معاملات سے نمٹا جا سکے۔
اور جس کا انتظام محنت اور روزگار کی وزارت کے تحت ڈائریکٹوریٹ جنرل آف مائنس سیفٹی (ڈی جی ایم ایس) ہے۔
ڈی جی ایم ایس سے حاصل شدہ رپورٹز کے مطابق ملک کے مختلف حصوں میں واقع کانوں میں کام کے غیر انسانی حالات کے بارے میں کوئی شکایت موصول نہیں ہوئی ہے۔
کانوں کی انتظامیہ کی طرف سے ڈی جی ایم ایس کو فراہم معلومات کے مطابق کانکنی کے سیکٹر میں کوئی بچہ مزدور کام نہیں کرتا۔
مائنس ایکٹ 1952 کے تحت کانوں میں کام کرنے والوں کے حالات بہتر بنائے جاتے ہیں اور ان کے تحفظ کویقینی بنایا جاتا ہے۔
کانوں میں ملازم رکھے جانے والے افراد ، منیجر، ایجنٹ اورمالکان وغیرہ کے لیے ضروری ہے کہ وہ قانون کے ضابطوں کی پابندی کریں۔ اس بات کو یقینی بنانے کے لیے کہ کانوں میں کام کرنے والے افراد کو ان کے کام کےوقت مناسب تحفظ فراہم کیا جائے۔
ڈی جی ایم ایس کےافسران کانوں کامعائنہ کرتے ہیں اور ضروری اقدامات کرتے ہیں۔ مثلاَ وہ خلاف ورزیوں پر توجہ دلاتے ہیں ، اجازت نامہ واپس لے لیتے ہیں۔ بہتری کے نوٹس جاری کرتے ہیں اور عدالتوں میں متعلقہ لوگوں کے خلاف مقدمات بھی قائم کیے جاتے ہیں ۔
کانوں میں انتہائی خطرات کے حالات میں کام کرنے والے مزدوروں کی حفاظت کو یقینی بنانے کے لیے ڈی جی ایم ایس کی طرف سے مندرجہ ذیل اقدامات بھی کیے جاتے ہیں۔
کانوں میں حفاظت کے بارے میں آگاہی کو فروغ دیا جاتاہے اور اس کی تشہیر کی جاتی ہے۔ نیشنل سیفٹی ایوارڈس (مائنس) دئے جاتے ہیں۔
ڈی جی ایم ایس کی طرف سے کانوں میں حفاظت کے بارے میں قومی کانفرنس کا انعقاد کیاجاتاہے۔ حفاظت کے معاملات کی تربیت کے ذریعہ اور حفاظتی ہفتہ منائے جانے اور حفاظتی مہم میں کارکنوں کی شرکت کے ذریعہ حفاظتی اقدامات کو یقینی بنایا جاتا ہے۔
کانوں میں حفاظت کے معیارات کو بہتر بنانے کی غرض سے منیجروں اور نگرانوں کے لیے حفاظت کے تربیتی پروگرام منعقدکئے جاتے ہیں۔
خطرات کو کم کرنے اور کارکنوں کے تحفظ کو یقینی بنانے کی خاطر خطرات کا اندازہ لگانے کی تکنیکیں اور حفاظت کے بندوبست کے معاملات شروع کئے جاتے ہیں ۔
کانوں میں غیر محفوظ کاررائیوں سے گریز کرنے کے لیے معیاری طریق کار اختیار کیا جاتا ہے۔
کانوں میں محفوظ کارروائیوں کے لیے ڈی جی ایم ایس کی طرف سے وقتاَ فوقتاَ سرکلر اور رہنما خطوط جاری کیے جاتے ہیں۔