ETV Bharat / business

بھارت کی شرح نمو 4.8 فیصد رہے گی : آئی ایم ایف

آئی ایم ایف نے 2019 اور 2020 میں بھارت سے 'سب سے تیز ابھرتی معیشت' کا تمغہ چھینے جانے کا امکان ظاہر کیا ہے۔

author img

By

Published : Jan 20, 2020, 9:02 PM IST

Updated : Feb 17, 2020, 6:51 PM IST

IMF cuts India FY20 growth forecast to 4.8%
بھارت کی شرح نمو 4.8 فیصد رہے گی : آئی ایم ایف

عالمی مالیاتی فنڈ (آئی ایم ایف) نے سنہ 2019 میں بھارت کی شرح نمو 4.8 فیصد رہنے کا تخمینہ جاری کرتے ہوئے کہا کہ' بھارتی معیشت میں مندی کی وجہ سے اسے عالمی مالیاتی ترقی کی ممکنہ شرح میں بھی 0.1 فیصد کی تخفیف کرنی پڑ رہی ہے۔
آئی ایم ایف نے آج جاری 'ورلڈ اکنومک آؤٹ لُک اپڈیٹ' رپورٹ میں کہا کہ سنہ 2020 کے لیے بھارت کی شرحِ ترقی کا تخمینہ 1.2 فیصد کمی کے ساتھ5.8 فیصد رہے گا۔ قبل ازیں اکتوبر 2019 میں اس نے کہا تھاکہ سنہ 2020 میں ملک کی شرحِ ترقی سات فیصد رہے گی۔ سنہ 2021 کی ترقی کا امکان بھی 0.9 فیصد کی کمی کے ساتھ 6.5 فیصد کر دیا گیا ہے۔
شرحِ ترقی کے بارے میں حالیہ دنوں میں جاری رپورٹز میں آئی ایم ایف کا امکان سب سے زیادہ مایوس کن رہا ہے۔ ریزرو بینک اور عالمی بینک نے رواں مالی سال میں ملک کی ترقی پانچ فیصد رہنے کا امکان ظاہر کیا ہے جبکہ اقوام متحدہ کی گذشتہ جاری رپورٹ میں 5.7 فیصد کہا گیا تھا۔
بھارت کے بارے میں رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ غیر بینکنگ مالی شعبے پر دباؤ اور قرض لینے میں کمی کے دوران گھریلو مانگ میں امید سے کہیں زیادہ تنزلی آئی ہے۔ اس نے کہا ہے کہ مالیاتی، مالی ترغیبات اور کچے تیل کی قیمتوں میں نرمی کے سبب 2020 اور 2021 میں ملک کی شرح ترقی میں اضافہ ہوگا۔
رپورٹ میں سنہ 2019 کے لیے عالمی معیشت کی شرحِ نمو تین فیصد سے کم کرکے 2.9 فیصد، سنہ 2020 کی شرحِ ترقی 3.4 فیصد سے کم کرکے 3.3 فیصد اور سنہ 2021 کی شرحِ ترقی 3.6 فیصد سے کم کرکے 3.4 کر دیا گیا ہے۔ اس کی اہم وجہ بھارت معیشت میں مندی (کساد بازاری) بتائی گئی ہے۔
رپورٹ کے مطابق۔'ترقی کے تخمینہ کو کم کرنے کی اہم وجہ کچھ ابھرتی ہوئی معیشتوں' بالخصوص بھارت میں اچانک آنے والی منفی تبدیلی ہے۔ اس سے آئندہ برس دوسال کے جی ڈی پی کی شرح نمومیں کمی کرنا پڑی۔ کچھ معاملوں میں تخمینے میں تخفیف کی وجہ سماجی بے چینی کا بڑھنا بھی رہا ہے'۔
رپورٹ میں چین کی شرحِ ترقی 2019 میں 6.1 فیصد، 2020 میں چھ فیصد اور 2021 میں 5.8 فیصد رہنے کا تخمینہ جاری کیا گیا ہے۔ اس طرح آئی ایم ایف نے 2019 اور 2020 میں بھارت سے 'سب سے تیز ابھرتی معیشت' کا تمغہ چھینے جانے کا امکان ظاہر کیا ہے۔

Intro:Body:Conclusion:
Last Updated : Feb 17, 2020, 6:51 PM IST
ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.