حکومت کی جانب سے جاری کردہ اعداد و شمار کے مطابق چار مہینہ میں کورونا بحران کے دوران مالی خسارہ 8.21 لاکھ کروڑ روپے رہا ہے۔
اس مدت میں مجموعی ٹیکس محصولات کی وصولی 2.03 لاکھ کروڑ روپے رہی جبکہ مجموعی اخراجات 10.5 لاکھ کروڑ روپے رہے۔
کورونا وائرس سے نمٹنے کے لیے وسیع پیمانہ پر خرچ اور لاک ڈاون کی وجہ سے ریونیو میں کمی آنے کی وجہ سے مالی خسارہ اندازے کو عبور کرگیا ہے۔