ملک کے زرمبادلہ کے ذخائر مسلسل دوسرے ہفتہ 1.49 بلین ڈالر بڑھ کر 15 اکتوبر کو ختم ہونے والے ہفتہ میں 641 ارب ڈالر ہوگئے۔
اس سے گزشتہ ہفتہ میں چار ہفتوں کی کمی سے نکلتے ہوئے 2.04 بلین ڈالر بڑھ کر 639.51 بلین ڈالر ہوگیا تھا۔
ریزرو بینک کی طرف سے جاری کردہ ہفتہ وار اعداد و شمار کے مطابق پندرہ اکتوبر کو ختم ہفتے میں غیر ملکی کرنسی کے ذخائر کا سب سے بڑا جزو غیر ملکی کرنسی کے اثاثے 95 کروڑ ڈالر بڑھ کر 577.95 بلین ڈالر گیا۔ اس دوران سونے کے ذخائر 55 کروڑ ڈالر بڑھ کر 38.57 بلین ڈالر ہو گئے۔
زیر نظر ہفتہ میں خصوصی ڈرائنگ رائٹس (ایس ڈی آر) کے لیے 2.1 کروڑ ڈالر کم ہو کر 19.24 بلین ڈالر پر رہا۔
- مزید پڑھیں: مرکزی ملازمین کو دیوالی کا تحفہ، ڈی اے میں 3 فیصد کا اضافہ
- پہلی مرتبہ 25 بڑے برآمد کنندہ ممالک میں بھارت نے جگہ بنائی: راجناتھ
تاہم، بین الاقوامی مالیاتی فنڈ (آئی ایم ایف) کے پاس ذخائر ساٹھ لاکھ ڈالر بڑھ کر 5.23 بلین ڈالر رہ گیا۔
یو این آئی