ETV Bharat / business

فلپ کارڈ نے عارضی طور پر اپنی خدمات معطل کی - بھارت میں عارضی طور پر اپنی خدمات بند

کورونا وائرس کی وجہ سے فلپ کارٹ نے عارضی طور پر اپنے خدمات معطل کرنے کا فیصلہ کیا ہے، جبکہ ایمیزون نے نئے احکامات بند کردئے ہیں'۔

Flipkart ceases operations, Amazon stops new orders amid lockdown
فائل فوٹو
author img

By

Published : Mar 25, 2020, 5:29 PM IST

نئی دہلی: والمارٹ کی ملکیت والی فلپ کارڈ نے بدھ کے روز کہا ہے کہ' وہ بھارت میں عارضی طور پر اپنی خدمات بند کر رہا ہے۔ کمپنی نے کوویڈ 19 کی روک تھام کے لیے ملک بھر میں 21 روزہ بند کے بعد یہ فیصلہ لیا ہے۔

فلپ کارڈ نے ایک بلاگ پوسٹ میں کہا کہ' وزارت داخلہ کی جانب سے 24 مارچ کو جاری کردہ حکم کے مطابق کورونا وائرس کے پھیلاؤ کو روکنے کے لیے بھارت میں 21 دن کے لیے لاک ڈاؤن کا اعلان کیا گیاہے، لہذا ہم عارضی طور پر اپنی خدمات معطل کر رہے ہیں۔'

بلاگ میں مزید کہا گیا ہے کہ'ہم جلد از جلد آپ کی خدمت میں واپس آئیں گے۔'

خیال رہے کہ وزیر اعظم نریندر مودی نے منگل کے روز قوم سے خطاب کرتے ہوئے ملک بھر میں 21 دنوں کے لیے لاک ڈاؤن کا اعلان کیا ہے۔ اب تک بھارت میں کورونا وائرس کی وجہ سے 11 کے قریب افراد کی موت ہوچکی ہیں اور 500 سے زائد متاثر ہیں۔

اس سے قبل منگل کے روز ایمیزون انڈیا نے کہا تھا کہ اس نے عارضی طور پر آرڈر لینا بند کردیا ہے اور وہ حفظان صحت اور دیگر اعلی ترجیحی مصنوعات کی فراہمی پر توجہ مرکوز کررہا ہے'۔

غور طلب ہے کہ کورونا وائرس کی وجہ سے ملک میں ای کامرس کمپنیوں کو مصنوعات کی فراہمی میں رکاوٹوں کا سامنا ہے۔ تاہم حکومت نے اپنے نوٹیفکیشن میں ای کامرس کے ذریعے اشیائے خورد و نوش سمیت تمام ضروری سامان کی فراہمی کی اجازت دی ہے۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2025 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.