ETV Bharat / business

بینکوں میں ٹیکنالوجی پر مبنی اصلاح ایجنڈہ ’ایز 4.0‘ شروع کرنے کا اعلان - عوامی شعبے کے بینکوں میں چوتھے مرحلے

صارفین کے لیے بینکنگ سروسز کو آسان، بہتر اور بینکوں کی کارکردگی مزید بہتر بنانے کے مقصد سے ملک میں آج سے عوامی شعبے کے بینکوں میں چوتھے مرحلے کی اصلاح شروع ہو گئی۔

Finance Minister Launches EASE 4.0, Reviews Performance Of PSBs
بینکوں میں ٹیکنالوجی پر مبنی اصلاح ایجنڈہ ’ایز 4.0‘ شروع کرنے کا اعلان
author img

By

Published : Aug 26, 2021, 1:06 AM IST

وزیرخزانہ نرملا سیتارمن نے بدھ کے روز مالی برس 2021-22 کے لیے عوامی شعبے کے بینکوں میں ٹیکنالوجی پر مبنی اصلاح ایجنڈہ ’ایز 4.0‘ شروع کرنے کا اعلان کیا۔ اسی کے ساتھ ہی انہوں نے اصلاح ایجنڈہ ’ایز 3.0‘ کی رپورٹ کا اجرا کیا۔

ایز 4.0 کے چار اہم جزو ہیں جو صارفین کے لیے بینکنگ سروسز کو آسان اور بہتر بنائیں گے۔ ان میں قرض دینے کا اسمارٹ سسٹم، ساتوں دن 24 گھنٹے بینکنگ سروسز کی دستیابی، زرعی کام کے لیے ڈاٹا پر مبنی قرض کا نظام اور فائینینشل ایکو سسٹم کے لیے انضمام شامل ہے۔

قرض دینے کے اسمارٹ سسٹم کے 'ڈائل اے لون' کے تحت صارفین کو گھر بیٹھے قرض لینے کی سہولت ہوگی۔ صارف اسٹینڈر آپریٹنگ پروسیزر (ایس او پی) پر مبنی وقت پر مختلف چینل جیسے کال سینٹر، بینک برانچ، مارکیٹنگ کے افسر کے ذریعے لون کے لیے درخواست کر سکتے ہیں۔ قرض درخواست کے عمل کو آگے بڑھانے کے لیے موبائل چیٹنگ کی بھی سہولت گاہک کو دی جائے گی۔

کریڈٹ ایٹ کلک کے تحت بینک کے نئے صارفین کو قرض کے ضابطے اور شرائط، شرح سود، پروسیسنگ ٹیرف کی معلومات حاصل ہو جائے گی۔ اسے صارفین کی سہولت کو مزید بہتر بنانے کے لیے ڈیزائن کیا گیا ہے۔

زراعت کے لیے ڈاٹا پر مبنی قرض کے تحت صارفین فون سے رابطہ کرکے لون کے لیے درخواست کر سکتے ہیں۔ اعداد و شمار کے لین دین کے لیے بینک زرعی شعبے کو ٹیکنیکل سروسز دینے والی کمپنیوں کو شراکت دار بنائیں گے۔ زرعی قرض کے لیے درخواست کرنے کے بعد آٹو میٹک طور پر پروسیزر شروع ہو جائے گا اور لون بھی منظور ہو جائے گا۔ اس کے لیے صارین کے چکر نہیں کاٹنے ہوں گے۔

مالی خدمات دینے والی ٹیکنالوجی پر مبنی کمپنیوں سے قرار کیا جائے گا، جس سے دیہی اور نیم شہری علاقے میں صارفین کو ڈیجیٹل ادائیگی کی سہولت حاصل ہو جائے گی۔ گھر گھر جا کر بینکنگ سروسز مہیا کروائی جائیں گی۔

یو این آئی

ETV Bharat Logo

Copyright © 2025 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.