ETV Bharat / business

دہلی میرٹھ ریپڈ ٹرانزٹ سسٹم کے لیے ایک ارب ڈالر کا قرض - جدید ترین ٹکنالوجی کی بنیاد

ایشین ڈویلپمنٹ بینک (اے ڈی بی) دہلی میرٹھ ریجنل ریپڈ ٹرانزٹ سسٹم کی تعمیر کے لیے ایک ارب ڈالر کا قرض دے گا۔

$ 1 billion loan for Delhi-Meerut rapid transit system
دہلی میرٹھ ریپڈ ٹرانزٹ سسٹم کے لیے ایک ارب ڈالر کا قرض
author img

By

Published : Aug 18, 2020, 8:02 PM IST

آج یہاں جاری ایک بیان میں یہ اطلاع دیتے ہوئے اے ڈی بی نے بتایا کہ اس قرض کو منظور کر لیا گیا ہے۔ اس منصوبے کو یہ قرض اگست 2020 سے مئی 2025 کے درمیان چار مراحل میں دیے جائیں گے۔ اس منصوبے کی کل لاگت 3.94 ارب ڈالر ہے، جس میں سے ہندوستانی حکومت 1.89 ارب ڈالر فراہم کرے گی۔ اس کے علاوہ ، اے ڈی بی کے انسداد غربت جاپان فنڈ 30 لاکھ ڈالر کی گرانٹ بھی فراہم کرے گا۔ یہ رقم معذور افراد کے لئے خصوصی سہولیات کی فراہمی کے لئے ہوگی۔

یہ 82 کلومیٹر ریپڈ ٹرانزٹ نیٹ ورک این سی آر ریجنل پلان 2021 کے تحت تین بنیادی ریل راہداریوں میں سے ایک ہے۔ اس منصوبے کے تحت ریلوے پٹریوں ، اسٹیشنوں ، رکھ رکھاو اور بجلی کی فراہمی کا بندوبست کیا جانا ہے۔ یہ جدید ترین ٹکنالوجی کی بنیاد پر تعمیر کیا جائے گا اور یہ ایک ملٹی ماڈل ہب ہوگا جہاں ٹرانسپورٹ کے متعدد طریقے بیک وقت دستیاب ہوں گے۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2025 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.