ETV Bharat / business

ڈیزل پانچ پیسے سستا، پیٹرول کی قیمت مستحکم - diesel five paisa reduced

پیٹرول کی قیمتیں جمعرات کو مسلسل تیسرے روز مستحکم رہیں جبکہ ڈیزل مسلسل دوسرے روز پانچ پیسے سستا ہوا۔

ڈیژل پانچ پیسے سستا، پیٹرول کی قیمت مستحکم

author img

By

Published : Feb 14, 2020, 4:57 PM IST

Updated : Mar 1, 2020, 8:27 AM IST

ملک کی سب سے بڑی تیل مارکیٹنگ کمپنی انڈین آئل کارپوریشن کے مطابق، قومی دارالحکومت دہلی میں پیٹرول کی قیمت آج 71.94 روپے فی لیٹر رہی۔ یہ 13 ستمبر 2019 کے بعد کی سب سے نچلی سطح پر ہے۔ یہاں ڈیزل کی قیمت پانچ پیسے کم ہوکر 64.77 روپے فی لیٹر رہی جو گزشتہ سال 05 جولائی کے بعد سب سے نچلی سطح پر ہے۔

واضح رہے کہ 05 جولائی 2019 کو بجٹ میں پیٹرول - ڈیزل پر دو دو روپیہ ٹیکس بڑھانے سے اگلے دن ان کی قیمت اچانک بڑھ گئی تھی۔ کولکتہ میں پٹرول 74.58 روپے، ممبئی میں 77.60 روپے اور چنئی میں 74.73 روپے فی لیٹر پر مستحکم رہی۔

ڈیزل کولکتہ اور چنئی میں پانچ پانچ پیسے سستا ہوا۔ ایک لیٹر ڈیزل آج کولکتہ میں 67.09 روپے اور چنئی میں 68.40 روپے کے حساب سے فروخت ہوا۔ ممبئی میں بھی اس کی قیمت چھ پیسے کم ہوکر 67.87 روپے فی لیٹر رہ گئی۔

Last Updated : Mar 1, 2020, 8:27 AM IST

For All Latest Updates

ETV Bharat Logo

Copyright © 2025 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.