ETV Bharat / business

بینکوں کی طویل چھٹی، مسلسل پانچ دنوں تک بینک بند رہیں گے - बैंक की लंबी छुट्टी

اگر آپ کو بینک سے متعلق کوئی اہم کام ہے تو 19 اگست سے پہلے اپنا کام مکمل کر لیں، کیونکہ 19 اگست سے دوبارہ بینک کی طویل چھٹی ہونے والی ہے۔

Banks To Remain Closed Between August 19 And August 23
بینکوں کی طویل چھٹی، مسلسل پانچ دنوں تک بینک بند رہیں گے
author img

By

Published : Aug 18, 2021, 5:15 PM IST

اگست میں بینکوں کی لمبی چھٹیوں کا سلسلہ جاری ہے۔ ابھی حال ہی میں بینک مسلسل 5 دن بند رہے۔ ایک بار پھر بینکوں میں مسلسل 5 دنوں کی چھٹی ہونے جارہی ہے۔ اگر آپ کو بینک سے متعلق کوئی اہم کام ہے تو 19 اگست سے پہلے مکمل کرلیں کیونکہ 19 اگست سے دوبارہ بینکوں میں طویل چھٹی ہونے والی ہے۔

اگست کا مہینہ بینک کی چھٹی کے ساتھ شروع ہوا۔ اگست میں اتوار کی چھٹیاں یکم اگست، 8 اگست، 15 اگست، 22 اگست اور 29 اگست کو پڑیں گی۔ رواں مہینے میں بشمول اتوار کی 5 تعطیلات اور ہفتہ کی 2 تعطیلات کل ملا کر 7 تعطیلات صرف اتوار اور ہفتہ کی ہوئیں۔

اطلاعات کے مطابق 19 اگست کو محرم (عاشورہ) کے موقع پر نئی دہلی، پٹنہ ، رائے پور، رانچی، اگرتلہ، احمد آباد، بیلاپور، بھوپال، حیدرآباد، جے پور، جموں، کانپور، کولکاتا، لکھنؤ، ممبئی، ناگپور اور سری نگر کے بینک بند رہیں گے۔ اس کے علاوہ بنگلورو، چنئی، کوچی اور ترووننت پورم میں 20 اگست کو محرم اور فرسٹ اونم کی وجہ سے بینک بند رہیں گے۔ ساتھ ہی 21 اگست کو تھروونم کی وجہ سے کوچی اور ترووننت پورم میں بینکوں میں چھٹی ہوگی، جبکہ 22 اگست کو اتوار کی وجہ سے ملک کے تمام بینکز بند رہیں گے۔ اس کے علاوہ 23 اگست کو سری نارائن گرو جینتی کی چھٹی ہے تب بھی بینک بند رہیں گے'۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2025 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.