ETV Bharat / business

بھاگلپور: دوسروں کی تقریب میں خوشیاں بانٹے والے آج مایوس کیوں؟ - band baja and dj artist facing crisis

عالمی وبا کورونا وائرس کے پھیلاؤ کو روکنے کے لیے ملک گیر سطح پر جاری لاک ڈاؤن کی وجہ سے جہاں شعبہ زندگی متاثر ہوئی وہیں بینڈ باجا بجانے والے بھی بری متاثر ہوئے ہیں۔

band baja and dj artist facing economic crisis

author img

By

Published : May 30, 2020, 11:22 AM IST

در اصل کورونا وائرس کے پھیلاؤ کو روکنے کے لیے ملک گیر سطح پر جاری لاک ڈاؤن کے دوران ہر قسم کی تقریبات پر پابندی عائد ہے، جس کی وجہ سے ڈی جے، بینڈ باجا والے اور دیگر فنکاروں کو معاشی مشکلات کا سامنا ہے۔

ویڈیو

اس ضمن میں گذشتہ دنوں ایک نوعمر گلوکار ترون ساگر نے فنکاروں کو درپیش مسائل پر ایک نغمہ میں پیش کیا تھا، جس کا موضوع تھا' ہم کلاکار کہاں جائیں گے'۔

ای ٹی وی بھارت کے نمائندے نے ریاست بہار کے بھاگلپور میں واقع کوتوالی چوک کے بینڈ باجا بجانے والے فنکاروں سے خصوصی بات چیت کی۔

ان فنکاروں کے مطابق ان کی روزی روٹی بینڈ باجا بُک ہونے پر ہی منحصر ہے اور موجودہ وقت میں نہ ہی شادی بیاہ کی تقریب منعقد ہورہی ہے اور نہ ہی کسی طرح کی مذہبی رسومات کی اجازت ہے۔ ایسے میں ان کا کاروبار پوری طرح ٹھپ ہے اور یہ لوگ بھوک سے بے حال ہیں۔

تعلیم کا فقدان اور بچوں کی کثرت نے ان لوگوں کی زندگی مزید دوبھر کر دی ہے۔ ان کی حالت زار دیکھ کر سچر کمیٹی کی رپورٹ یاد آجاتی ہے جس میں کہا گیا تھا کہ مسلمانوں کی حالت دلتوں سے بھی بدتر ہے اور لاک ڈاؤن نے ان کی زندگی مزید بدتر بنا دی ہے۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2025 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.