زراعت اور کسانوں کی بہبود کے مرکزی وزیر نریندر سنگھ تومر نے آج راجیہ سبھا میں ایک تحریری جواب میں بتایا کہ '30نومبر، 2019 تک ملک میں تقریبا 7.6کروڑ کسانوں کو 'پردھان منتری کسان سمان ندھی ( پی ایم ۔ کسان ) یوجنا 'کے تحت فائدہ پہنچایا گیا ہے۔'
اس اسکیم کے تحت 30 نومبر 2019 تک تقریبا 36 ہزار کروڑ روپے کی رقم تقسیم کی گئی ہے۔ چونکہ یہ اسکیم جاری ہے اور اس سے استفادہ کرنے والے کسانوں کی تعداد میں مسلسل اضافہ ہو رہا ہے۔ اس لیے 2022 تک کیے جانے والے خرچ کا اندازہ پیش کرنا ممکن نہیں ہے۔