کانگریس کے لوک سبھا رکن اور انفارمیشن-ٹیکنالوجی (آئی ٹی) کی وزارت سے متعلق پارلیمنٹ کی اسٹینڈنگ کمیٹی کے صدر ششی تھرور نے کہا ہے کہ سوشل میڈیا پلیٹ فارم ٹوئٹر کو بھارت میں کام کرتے ہوئے ہمارے ضابطوں کو ماننا پڑے گا۔'
ششی تھرور نے جمعہ کے روز آئی ٹی وزیر روی شنکر پرساد کے ٹوئٹر اکاؤنٹ کو کچھ دیر کے لیے بلاک کیے جانے پر کہا کہ ٹویٹر نے ان کا اکاؤنٹ بلاک کیا ہے۔ بھارت میں کام کرتے ہوئے ٹوئٹر کو ہمارے ضابطے ماننے پڑیں گے'۔
انہوں نے کہاکہ' آئی ٹی کی وزارت کی پارلیمانی کمیٹی کے صدر کے ناطے‘ وہ ٹوئٹر انڈیا سے روی شنکر پرساد کا اور میرا اکاؤنٹ بلاک کرنے کے بارے میں وضاحت طلب کریں گے۔ بھارت میں کام کرتے ہوئے انہیں ہمارے ضابطوں کو ماننا پڑے گا‘۔
یو این آئی