ہمہ جہت خریداری کی بنیاد پر گھریلو اسٹاک مارکیٹ جمعہ کو طوفان کی رفتار سے نئی چوٹی پر پہنچ گئی اس دوران بی ایس ای سینسیکس 593.31 پوائنٹس کی مضبوطی کے ساتھ پہلی بار 55 ہزار کا ہندسہ عبور کیا اور نیشنل اسٹاک ایکسچینج (این ایس ای) نفٹی 16466.80 پوائنٹس تک پہنچ گیا۔ بی ایس ای کا 30 حصص کا سینسیکس 68 پوائنٹس کے اضافے کے ساتھ 54911.95 پوائنٹس پر کھل گیا۔ اوپننگ ٹریڈ میں یہ 54905.49 پوائنٹس کی کم ترین سطح پر آگیا، لیکن اس کے بعد، ہرطرف سے خریداری کی بنیاد پر، اس نے پہلی بار 55 ہزار کا ہندسہ عبور کیا اور 55248.39 پوائنٹس کی بلند ترین سطح پر پہنچ گیا۔ ابھی یہ 400 پوائنٹس کے اضافے کے ساتھ 55244.12 پوائنٹس پرکاروبار کر رہا ہے۔
اسی طرح این ایس ای کا نفٹی 26 پوائنٹس کے اضافے کے ساتھ 16385.70 پر کھل گیا۔ شروعاتی کاروبار میں ہی، یہ 16376.30 پوائنٹس کی کم ترین سطح پر آ گیا، لیکن اس کے بعد شروع ہونے والی خریداری کی بنیاد پر، یہ اب تک 16487.10 پوائنٹس کی ریکارڈ سطح پر پہنچ گیا ہے۔ ابھی یہ 120.15 پوائنٹس کے اضافے کے ساتھ 16484.55 پوائنٹس پر کاروبار کر رہا ہے۔
یو این آئی