او این سی جی نے میڈیا کے ایک طبقے میں کمپنی کی مالی حالت کے بارے میں شائع خبروں کو خارج کرتے ہوئے یہاں کہا کہ کمپنی کے پاس موجودہ اور مستقبل کے منصوبوں کو چلانے کے لیے کافی پیسے ہیں۔ کمپنی کے تمام منصوبے اور خرچ پہلے سے طے شدہ پروگرام کے مطابق چل رہے ہیں۔
کمپنی نے کہا کہ او این جی سی کی مالی حالت کے سلسلے میں شائع خبریں غلط اوربے بنیاد ہیں۔ پونجی یا وسائل کی کمی کی وجہ سے کسی منصوبے یا تحویل کو زیر التویٰ نہیں ڈالا گیا ہے۔
کسی کمپنی کا انضمام یا تحویل میں لیاجانا مکمل طورپرتجارتی فیصلے ہوتے ہیں اور کمپنی کی ترقی اور فائدے کا خیال کرتے ہوئے کیے جاتے ہیں۔ کمپنی کی ساکھ حریف کمپنیوں کے مقابلے مضبوط ہے اور قرض کا تناسب عالمی معیار کے مطابق ہے۔