ETV Bharat / business

ہوڑہ میں 10,480 کروڑ روپے کی سرمایہ کاری 1 لاکھ 16 ہزار ملازمتیں پیدا کریگی: ممتا بنرجی - بیڈمنٹن شٹل کاکس

ہوڑہ میں انتظامی افسران کے ساتھ میٹنگ میں وزیراعلیٰ ممتا بنرجی نے کہا کہ ہمیں چھوٹے صنعتوں اور نئے صنعتوں کیلئے راہ ہمواری کرنی ہوگی۔ ممتا نرجی نے بیڈمنٹن شٹل کاکس کی صنعت کو فروغ دینے پر زور دیا اور کہا کہ بطخ کے پنکھ کیلئے علاقے میں سیلف ہیلپ گروپ کے ذریعہ بطخ پولٹری کا قیام کرنے کی بات کہی۔

ممتا بنرجی
ممتا بنرجی
author img

By

Published : Nov 18, 2021, 10:50 PM IST

وزیرا علیٰ ممتا بنرجی نے مغربی بنگال میں صنعت کاری کیلئے راہیں ہموار کرنے پر زور دیتے ہوئے افسران کو ہدایت کی ہے کہ صنعت کاروں کو زمین فراہمی میں تاخیر نہیں ہونی چاہیے۔ اس کے علاوہ ممتا بنرجی نے ہوڑہ میں پرانے صنعت کی تجدید پر بھی زور دیا۔

ہوڑہ میں انتظامی افسران کے ساتھ میٹنگ میں وزیراعلیٰ ممتا بنرجی نے کہا کہ ہمیں چھوٹے صنعتوں اور نئے صنعتوں کیلئے راہ ہمواری کرنی ہوگی۔ ممتا نرجی نے ہوڑہ کے الوبیڑ میں بیڈمنٹن شٹل کاکس کی صنعت کو فروغ دینے پر زور دیا اور کہا کہ بطخ کے پنکھ کیلئے علاقے میں سیلف ہیلپ گروپ کے ذریعہ بطخ پولٹری کا قیام کیا جائے ۔

وزیر اعلیٰ نے ماہی گیری سنٹر اور ڈیری انڈسٹری کی ترقی پر زور دیتے ہوئے کہا کہ نیا فشنگ ہب قائم کیا جائے گا۔ انہوں نے کہا کہ ماہی گیروں کے لیے علیحدہ کریڈٹ کارڈ بنائے جائیں گے۔ ممتا نے کہا کہ کسان ماہی گیر سے مختلف ہیں۔ ان کے لیے علیحدہ کریڈٹ کارڈ کے انتظامات کئے جائیں گے۔ انہوں نے کہا کہ بنگلہ ڈیری نومبر سے شروع کی جائے گی۔ اس پراجیکٹ کے ذریعے مختلف ڈیری پراڈکٹس بشمول گھی اور پنیر بنایا جائے گا۔ ممتا نے یہ بھی کہا کہ اضلاع میں بنگلہ ڈیری ڈیلرشپ لینے والوں کو بھی رعایت دی جائے گی۔

الوبیڑیا چیمبر آف کامرس کے نمائندے نے بیڈمنٹن شٹل کاک انڈسٹری کو بہتر بنانے کی تجویز پیش کی۔ انہوں نے کہا کہ اگر بطخ کے پنکھوں کا انتظام کیا جائے تو کلسٹر میں شٹل کاک انڈسٹری مزید ترقی کرے گی۔ اس کے بعد ممتا نے متعلقہ حکام کو ضروری اقدامات کرنے کی ہدایت دی۔

اس کے بعد ممتا بنرجی نے کاجو کے پھول سے تکیہ اور سینڈل بنانے پر زور دیا اور اس سے لاگت کم آئے گی۔ وزیر اعلیٰ ممتا بنرجی نے کہا کہ ہوڑہ میں ہر قسم کی صنعتوں میں دو برسوں میں 10,000 کروڑ روپے کی سرمایہ کاری کی جائے گی۔ اس کے نتیجے میں 1.17 لاکھ ملازمتیں پیدا ہوں گی۔ اس کے ساتھ ہی ممتا نے مقامی نوجوانوں کو ملازمت دینے کی ضرورت پر زور دیا۔

ممتا بنرجی نے کہا کہ انہیں شکایت ملی ہے کہ حالیہ برسوں میں صنعت کاروں کو زمین کے حصول میں مشکلات کا سامنا ہے۔ ممتا بنرجی نے کہا کہ ”پہلے، ایک متحدہ کلیئرنس سسٹم تھا۔ لیکن اب بند کیوں ہے؟ کس کے کہنے پر روکا گیا؟ان حالات میں ریاست میں انڈسٹری کیسے قائم ہوگی۔ وزیرا علیٰ نے کہا کہ 14 دسمبر تک زمین کے حصول کا مسائل حل ہوجانا چاہیے۔انہوں نے پارٹی قیادت کو مخاطب کرتے ہوئے کہا کہ میں سرمایہ کاری میں مزید مسائل برداشت نہیں کروں گی۔

انہوں نے کہا کہ اگلے دو برسوں میں ہوڑہ میں 10,480 کروڑ روپے کی سرمایہ کاری ہوگی ہے۔ اس لیے ہوڑہ انڈسٹریل پارک کا کام اگلے 5 سال کے اندر مکمل ہونا چاہیے، وزیر اعلیٰ نے کہاکہ انہوں نے عہدیداروں کو بھی اس طرح کام کرنے کی ہدایت دی ہے۔اس کے ساتھ ہی وزیر اعلیٰ نے کہا کہ انڈسٹریل پارک میں فائر اسٹیشن بنے گا۔ یہ صنعتی پارک ہوڑہ ضلع میں 1 لاکھ 16 ہزار ملازمتیں پیدا کرنے والا ہے۔

یواین آئی

ETV Bharat Logo

Copyright © 2025 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.