ETV Bharat / business

How to Improve Credit Score: کریڈٹ اسکور کو بہتر بنانے کے اہم نکات

اگر کسی فرد کا کریڈٹ اسکور 700 سے کم ہے، تب اس بات کے زیادہ امکانات ہیں کہ بینک یا مالیاتی ادارے اس کے قرض کی درخواست کو مسترد کرسکتے ہیں۔ یہاں تک کہ اگر وہ قرض کی درخواست منظور کرتے بھی ہیں تب بینک زیادہ شرح سود وصول کرتے ہیں، جسے آپ کو ہر حال میں ادا کرنا پڑتا ہے۔ ان تمام مسائل کو مدنظر رکھتے ہوئے کم کریڈٹ اسکور کے ساتھ قرض حاصل کرنا ایک چیلنج بن جاتا ہے۔How to Improve Credit Score

کریڈٹ اسکور کو بہتر بنانے کے اہم نکات
کریڈٹ اسکور کو بہتر بنانے کے اہم نکات
author img

By

Published : Feb 8, 2022, 1:45 PM IST

ان دنوں کریڈٹ اسکور کو بہتر بنانے کے لیے وقت پر اپنے قرض کو ادا کرنا بہت اہم ہوگیا ہے۔ چاہے بینک سے نیا قرض لینا ہو یا شرح سود پر چھوٹ حاصل کرنا ہو، یہ سب صرف اس صورت میں ہی ممکن ہوگا جب آپ کا کریڈٹ اسکور 750 سے اوپر ہوگا۔ بہت سے لوگوں کی چھوٹی غلطیوں کی وجہ سے کریڈٹ اسکور خراب ہوجاتا ہے، جس کی وجہ سے وہ آئندہ نئے قرض حاصل نہیں کرپاتے ہیں۔ آئیے جانتے ہیں کہ ایسی غلطیوں سے بچنے کا طریقہ کیا ہے۔ How to Improve Credit Score

یہ بات سب کو معلوم ہے کہ کوئی بھی بینک اور مالیاتی ادارے دیگر چیزوں کے مقابلے کریڈٹ اسکور کو زیادہ اہمیت و توجہ دیتے ہیں۔ 750 کریڈیٹ اسکور حاصل کرنے والے فرد کے پاس اپنے خوابوں کو پورا کرنے کا ایک اچھا موقع حاصل ہوتا ہے۔ کریڈٹ اسکور حاصل کرنا اتنا مشکل نہیں ہے جتنا اسے بنایا گیا ہے، مناسب منصوبہ بندی کے ساتھ اسے حاصل کیا جاسکتا ہے۔ کریڈٹ کارڈ کے بلوں کی بروقت ادائیگی، کریڈٹ اسکور کو اچھا کرنے کے کلیدی عوامل میں سے ایک ہے، حالانکہ بعض اوقات عملی طور پر یہ مشکل ہوسکتا ہے۔ مختلف وجوہات کی وجہ سے ای ایم آئز(EMIs) اور کریڈٹ کارڈ کے بل ادا کرنے میں تاخیر ہوسکتی ہے۔ ساتھ میں کورونا وبائی مرض بھی کریڈیٹ اسکور کو بہتر نہ کرنے کی ایک وجہ ہے۔ What is Credit Score

اگر کسی فرد کا کریڈٹ اسکور 700 سے کم ہے، تب اس بات کے زیادہ امکانات ہیں کہ بینک یا مالیاتی ادارے اس کے قرض کی درخواست کو مسترد کرسکتے ہیں۔ یہاں تک کہ اگر وہ قرض کی درخواست منظور کرتے بھی ہیں تب بینک زیادہ شرح سود وصول کرتے ہیں، جسے آپ کو ہر حال میں ادا کرنا پڑتا ہے۔ ان تمام مسائل کو مدنظر رکھتے ہوئے کم کریڈٹ اسکور کے ساتھ قرض حاصل کرنا ایک چیلنج بن جاتا ہے۔

بینک نقصان برداشت کرنے کی صورت میں سیٹلمنٹ کرتا ہے

قرض کی عدم ادائیگی کسی فرد کے کریڈٹ اسکور ریٹنگ کو نقصان پہنچا سکتی ہے۔ اگر قرض دار مسلسل تین ماہ تک ای ایم آئی نہیں جمع کرتا ہے تب بینک قرض کو این پی اے( نان پرفارمنگ ایسٹ) کے طور پر نشان زد کر دیتے ہیں۔ اس کے علاوہ اگر مقروض کا رابطہ مکمل طور سے بینک سے منقطع ہوجاتا ہے تب بینک اسے 'ڈیفالٹ' قرار دیتا ہے اور قرض کی کل رقم کو وصول کرنے کے لیے منصوبہ بندی کرنا شروع کردیتے ہیں، اسے 'سیٹلمینٹ' کا آپشن کہا جاتا ہے۔

اگر بینک کو قرض کی پوری رقم کی ادائیگی ہوجاتی ہے تب بینک پورا قرض معاف کردیتا ہے۔ لیکن اس کے ساتھ بینک اس کی اطلاع کریڈٹ بورڈز کو بھی دیتا ہے۔ جس کے بعد بینک ایسے کسی بھی فرد کی کریڈٹ رپورٹ پر قرض کے 'سیٹلمنٹ' کو دیکھنے کے بعد قرض دینے کے بارے میں سوچتا ہے۔ اس لیے سٹیلمنٹ کا آپشن طویل مدت تک ایک فرد کو متاثر کرسکتا ہے۔ اگر کسی شخص نے پہلے ہی سیٹلمنٹ کا آپشن کا انتخاب کیا ہے تو اس بات کو یقینی بنائیں کہ قرض کی مکمل رقم کو ادا کردیا جائے۔ کیونکہ بینک پھر اس شق کو ' سیٹلمنٹ' سے' کلوس'(Close) میں تبدیل کردیتا ہے۔ اس سے کریڈٹ اسکور میں اضافہ ہوسکتا ہے۔

قرض ادا کرنے میں تاخیر

اگر ای ایم آئیز دینے میں تاخیر ہوتی ہے تب یہ آپ کے 100 پوائنٹس سے زیادہ کریڈٹ اسکور کو متاثر کرے گا۔ کریدٹ اسکور کو برقرار رکھنے کے لیے وقت سے پہلے EMIs جمع کرنا بہتر ہوتا ہے۔ اگر کوئی مالی بحران ہے تو ایک فرد کو مخصوص وقت کے اندر کریڈٹ کارڈ کی قرض کی کم از کم رقم کو ادا کردینا چاہیے۔ اس کے بعد قرض کی باقی رقم کو ادا کردینا بہتر ہوتا ہے۔ اگر کریڈٹ کارڈ کا بل زیادہ ہوتا ہے تب بینکوں کو لگتا ہے کہ فرد نے کریڈٹ کارڈ کی محدود رقم کا استعمال کرلیا ہے۔ ایسے میں بینک ادائیگیوں میں ہونے والی تاخیر کو نوٹ کریں گے، بینک کو اس بات میں دلچسپی نہیں ہوگی کہ آپ کن وجوہات کی وجہ سے قرض ادا کرنے میں دیر کر رہے ہیں۔ بینک کسی فرد کے ملازمت سے محروم ہونے یا بیماری کی وجہ سے اخراجات میں اچانک ہوئے اضافے کے بارے میں فکرمند نہیں ہے۔

کریڈٹ اسکور کو چیک کرنا

بینک بازار کے سی ای او ادھیل شیٹی کا کہنا ہے کہ جن افراد نے بھی قرض لیا ہے، وہ مہینے میں کم از کم ایک بار اپنا کریڈٹ اسکور ضروری چیک کرتے رہیں۔ انٹرنیٹ میں بہت سے ویب سائٹیں ہیں، جو یہ سروس مفت فراہم کر رہی ہیں۔ تاہم ایک قابل اعتماد ویب سائٹ کا انتخاب کرنا ضروری ہے۔ اگر کوئی تضاد پایا جاتا ہے تو اس کے بارے میں بینک کو مطلع کرنا بہتر ہے۔ قرض کے لیے درخواست دینے سے پہلے ذاتی طور پر اپنا کریڈٹ اسکور چیک کریں۔ اگر نیا قرض حاصل کرنے کا امکان کم ہے تو قرض کے عوض سونا یا فکسڈ ڈپازٹ گروی رکھنے کی کوشش کریں۔ اس کے علاوہ کریڈٹ کارڈز کے استعمال کو کم کرنا اچھا ہے کیونکہ مالی معاملات میں نظم و ضبط کو برقرار رکھنا سب سے اہم ہوتا ہے۔ کیونکہ تب ہی کسی فرد کا کریڈٹ اسکور 750 اور اس سے اوپر جاسکتا ہے۔

مزید پڑھیں: Are You Worried About Debt Burden: کیا آپ قرض کے بوجھ سے پریشان ہیں؟ قرض سے راحت پانے کے لیے ایسے کریں پلاننگ

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.