ممبئی: اطلاعات کے مطابق پونے میں واقع سیرم انسٹی ٹیوٹ آف انڈیا (ایس ایس آئی) کے ٹرمینل 1 گیٹ پر شدید آگ لگ گئی۔ اطلاع ملتے ہی فائر بریگیڈ کی گاڑیاں موقع پہنچ کر آگ پر قابو پالیا۔ فی الحال آگ لگنے کی وجوہات کا پتہ نہیں چل سکا ہے۔ ذرائع کے مطابق آتشزدی کی وجہ سے ٹیکہ کی پیداوار( پڑوڈکشن) پر کوئی اثر نہیں پڑے گا۔
اس حادثے میں پانچ افراد ہلاک ہوئے۔
خبروں کے مطابق یہ ایس ایس آئی کا نیا پلاٹ ہے۔ سیرم انسٹی ٹیوٹ آف انڈیا کے ٹرمنل ایک گیٹ کے ایس ای زیڈ 3 بلٹندگ کے چوتھے اور پانچویں منزل پر آتشزدگی میں شدت ہے۔
اطلاعات کے مطابق پونے سیرم انسٹی ٹیوٹ آف انڈیا میں ایک زیر تعمیر عمارت ہے جہاں آتشزدگی کی خبر ہے، جبکہ کورونا ویکسن اور ویکسین تیار کرنے والا پلانٹ محفوظ ہے۔'