تا ہم اگر یہ کمپنیز بی ایس ای اور این ایس ای کی فہرست سازی کے اصولوں کی تعمیل 29 جنوری سے قبل پورا کر نے کامیاب ہو جاتی ہے تو اس صورت میں ان کے حصص کی تجارت معطل نہیں کی جایئگی۔
بی ایس ای اور این ایس ای کا کہنا ہے کہ سکیوریٹی اینڈ ایکسچینج بورڈ آف انڈیا (سیبی) کے لسٹنگ کی معار کو پورا نہ کرتے ہوئے دونوں فرمز نے جون 2019 اور ستمبر 2019 کے سہ ماہی کے مالی نتائج پیش نہ کرنے کے ساتھ ہی عدم تعمیل کی کے لئے عائد کی گئی رقم کی ادائگی بھی نہیں کی ہے۔
سیبی کے 'ضابطہ 33' کی تکمیل نہ کرنے کے پاداش میں دنوں کمپنیوں کی سکیوریٹیز کی خریدوفروخت تین فروری 2020 سے معطل کر دی جایئگی۔ ان دنوں کمپنیوں نے مسلسل دو سہ ماہی جون 2019 اور ستمبر 2019 میں سیبی کے ضابطے کی خلاف ورزی کی ہے۔
سیبی کی 'ضابطہ 33' مالی نتائج پیش کرنے کے تعلق سے ایک ضابطہ ہے۔
اس کے علاوہ ایکسچینجز نے 10 جنوری سے اگلے نوٹس کے جاری ہونے تک دونوں کمپنیوں کی پروموٹر شیئر ہولڈنگ کو منجمد کر دیا ہے۔