پی چدمبرم نے بھارتی معیشت میں مندی پر مودی حکومت پر سخت تبصرہ کرتے ہوئے کہا کہ' اگر بے روزگاری بڑھتی ہے اور آمدنی میں کمی واقع ہوتی ہے تو نوجوانوں اور طلبا مشتعل ہوسکتے ہیں'۔
چدمبرم نے اپنے ٹوئٹر میں لکھا کہ' خوردنی اشیاء میں افراط زر 14.12 فیصد ہے، سبزیوں کی قیمتیں 60 فیصد تک بڑھی ہیں، پیاز کی قیمتیں 100 سے زیادہ ہے، یہ بی جے پی کی جانب سے کیے گئے اچھے دن کے وعدے ہیں'۔
انہوں نے کہا کہ' غیر فعال مینیجمنٹ کا وقت پورا ہوگیا ہے، جولائی سنہ 2014 میں نریندر مودی کی حکومت نے سی پی آئی افراط زر 7.39 فیصد پر شروع کی، جو دسمبر 2019 میں 7.35 فیصد تھی'۔
واضح رہے کہ دسمبر میں خوردہ مہنگائی کی شرح 7.35 فیصد پر پہنچ گئی جو نومبر میں 5.54 فیصد پر تھی۔ مرکزی شماریات کے دفتر نے پیر کو جاری اعداد وشمار میں یہ اطلاع دی۔
کھانے پینے کی اشیا مہنگی ہونے سے دسمبر میں خوردہ مہنگائی کی شرح زیادہ متاثر ہوئی، خوردنی اشیا کی مہنگائی شرح میں اضافہ ہوکر 14.12 فیصد رہا جبکہ نومبر میں 10.01 فیصد تھا۔