ETV Bharat / business

WPI Inflation Rise: فروری میں تھوک مہنگائی میں خاطر خواہ اضافہ - WPI Inflation Rise

مہنگائی کی شرح میں سالانہ بنیادوں پر تیزی سے اضافہ ہوا ہے۔ فروری 2021 میں افراط زر کی شرح 4.83 فیصد تھی، جب کہ رواں برس تھوک افراط زر 13.11 فیصد ہوگیا۔ WPI Inflation Rises to 13.11 Per Cent

WPI Inflation Rises to 13.11 Per Cent in February; Crude Prices Spike
فروری میں تھوک مہنگائی میں خاطر خواہ اضافہ
author img

By

Published : Mar 14, 2022, 3:31 PM IST

ایندھن، اشیائے خوردونوش اور تیار شدہ مصنوعات کی قیمتوں میں اضافے کی وجہ سے فروری میں ملک میں تھوک قیمت پر مبنی افراط زر بڑھ کر 13.11 فیصد ہو گیا، جبکہ جنوری میں مہنگائی کی شرح 12.96 فیصد تھی۔ ایندھن، بنیادی اشیاء، تیار شدہ مصنوعات کی قیمتوں میں اضافے کی وجہ سے فروری میں بھی مہنگائی مسلسل دوہرے ہندسوں میں رہی۔ دسمبر 2021 میں مہنگائی کی شرح 14.27 فیصد درج کی گئی تھی، جبکہ جنوری میں معمولی راحت ملی تھی۔ WPI Inflation Rises to 13.11 Per Cent

مہنگائی کی شرح میں سالانہ بنیادوں پر تیزی سے اضافہ ہوا ہے۔ فروری 2021 میں افراط زر کی شرح 4.83 فیصد تھی۔

پیر کے روز وزارت تجارت و صنعت کی جانب سے جاری کردہ اعداد و شمار کے مطابق فروری میں ایندھن کی قیمتوں میں سب سے زیادہ 31.50 فیصد اضافہ درج کیا گیا۔ اس عرصے کے دوران بنیادی اشیاء کی تھوک قیمت میں 13.39 فیصد اور تیار شدہ مصنوعات کی قیمتوں میں 9.84 فیصد اضافہ ہوا۔

فروری 2022 میں دالوں، اناج، گندم، سبزیوں، پھلوں، آلو، انڈے، گوشت، مچھلی اور تیل کے بیجوں کی قیمتوں میں بھی اضافہ ہوا جبکہ پیاز کی تھوک قیمتوں میں کمی دیکھی گئی۔

فروری میں معدنیات، خام تیل، قدرتی گیس، پیٹرول، ایل پی جی، ٹیکسٹائل وغیرہ کی قیمتوں میں بھی اضافہ ہوا۔

مزید پڑھیں:

ETV Bharat Logo

Copyright © 2025 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.